1634 - روس اور پولینڈ کے درمیان پولیانوف امن معاہدے پر دستخط ہوئے۔
1658 - ڈیونس کی جنگ میں برطانوی اور فرانسیسی فوجوں نے اسپین کو شکست دی۔
1775 - امریکی فوج کا قیام عمل میں آیا۔
1777 - امریکی کانگریس نے میٹنگ کے دوران اپنے جھنڈے کا انتخاب کیا۔
1880 - سائنسدان ستیش چندر داس گپتا کی پیدائش۔
1900 - فضائی حدود امریکی قوم کا حصہ بنا۔
1901 - پہلی بار گولف مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
1905 - مشہور کلاسیکی موسیقار ہیرا بھائی باروڈکر کی پیدائش۔
1907 - ناروے میں خواتین کو ووٹ کا حق ملا۔
1909 - کیرالہ کے عظیم رہنما ای ایم ایس نمبودیری پاد پیدا ہوئے۔
1917 - انگلینڈ پر جرمنی کا پہلا فضائی حملہ، مشرقی لندن میں سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔
1922ء بھارت کے معروف فلم پروڈیوسر اور ہدایت کار کے آصف کی پیدائش۔
1928 - انقلابی چی گویرا پیدا ہوئے۔ انہوں نے کیوبا کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا۔
1934 - آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہٹلر اور بینٹو مسولینی کی ملاقات۔
1940 - دوسری جنگ عظیم کے دوران جرمن افواج نے فرانس کے دارالحکومت پیرس پر قبضہ کیا۔
1947 - کانگریس ورکنگ کمیٹی نے تقسیم ہند کے لیے ماؤنٹ بیٹن منصوبے کی تجویزمنظوری کے لئے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سامنے رکھی۔
1949 - ویتنام قوم کا قیام۔
1955- ٹاک شوز سے لے کرفلموں میں کام کرنے والی کرن کھیر کا جنم۔
1958- ڈاکٹر سی وی رمن کو کریملن میں لینن امن انعام سے نوازا گیا۔
1962 - فرانس کے دارالحکومت پیرس میں یورپی خلائی تحقیقی ادارے کا قیام عمل میں آیا جسے بعد میں یورپی خلائی ایجنسی کا نام دیا گیا۔
1969 - 22 گرینڈ سلیم جیتنے والی ٹینس اسٹار اسٹیفی گراف کی پیدائش۔
1977 - جنوبی افریقی بلے باز بوئٹا ڈیپینارپیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 38 ٹیسٹ میچوں میں 1718 رن بنائے۔ اس کے علاوہ 107 ون ڈے میچوں میں ان کے نام 3421 رن درج ہیں۔
2001- کمیشن آف انکوائری نے دیپندرا کو ہی شاہی خاندان کا قاتل قرار دیا۔
2007 - چین کے صحرائے گووی میں پرندہ نما دیو ہیکل ڈائناسور کے فوسلز ملے۔
2012 - وشاکھاپٹنم میں بھارتی اسٹیل پلانٹ میں دھماکے سے 11 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے۔
2013- اتراکھنڈ کی کیدارناتھ وادی میں تباہی۔ پانچ ہزار سے زائد لوگ اس سانحے کا شکار ہوئے۔
2014- وزیر اعظم مودی کو بھارتی بحریہ نے گارڈ آف آنر دیا۔
یو این آئی