ETV Bharat / bharat

Today in History: تاریخ میں آج کا دن

author img

By

Published : May 26, 2022, 8:53 AM IST

بھارتی اور عالمی تاریخ میں 26 مئی کے اہم واقعات درج ذیل ہیں:

تاریخ میں آج کا دن
تاریخ میں آج کا دن

1679: برطانوی پارلیمنٹ نے ہیبیس کارپس ایکٹ منظور کیا تھا، جسے دنیا کا پہلا انسان کی شخصی آزادی کاانسانی حقوق قانون سمجھا جاتا ہے۔

1739: مغل بادشاہ محمد شاہ اور ایران کے نادر شاہ کے درمیان ایک معاہدے کے نتیجے میں افغانستان بھارت سے الگ ہو گیا۔

1805: نپولین کو اٹلی کے بادشاہ کا تاج پہنایا گیا۔

1822: گرو چرچ میں آگ لگنے سے 116 افراد ہلاک ہوئے۔ یہ ناروے کی تاریخ کی سب سے بڑی آتشزدگی تھی۔

1918: جمہوریہ جارجیا کا قیام عمل میں آیا۔

1926: لبنان میں آئین منظور ہوا۔

1950: برطانیہ میں پیٹرول خریدنے کی حد ختم کردی گئی۔ پہلے ہر شخص کو پٹرول خریدنے کے لیے راشن کارڈ دیا جاتا تھا۔

1955: چارلس ایونز نے دنیا کی تیسرے نمبر کی بلند ترین پہاڑی چوٹی کنچنجنگھا کو فتح کیا جس کی اونچائی 8585 میٹر ہے۔

1966: برٹش گیانا نے آزادی حاصل کی اور گیانا بن گیا۔

1969: اپولو پروگرام: اپولو 10زمین پرآنے والے تمام اجزاء کے کامیاب آٹھ روزہ ٹیسٹ کے بعد زمین پر واپس آیا۔

1972: آسٹریلیا میں ولنڈرا نیشنل پارک قائم ہوا۔

1972: امریکہ اور سوویت یونین نے اینٹی بیلسٹک میزائل معاہدے پر دستخط کیے۔

1983: جاپان میں 7.7 کی شدت کے زلزلے سے 104 افراد ہلاک ہوئے۔

1999: انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (آئی ایس آراو) نے بھارت، جرمنی اور جنوبی کوریا کے تین سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ مدار میں بھیجے۔

2006: انڈونیشیا کے جاوا میں زلزلے سے 5,700 سے زیادہ افراد ہلاک اور تقریباً 20 لاکھ بے گھر ہوئے۔

2008: مشرقی اور جنوبی چین میں سیلاب سے 148 افراد کی موت۔

2009: شمالی کوریا نے اپنے دوسرے جوہری آلے کا مبینہ طور پر تجربہ کیا۔ شمالی کوریا نے اس جوہری تجربے کے بعد کئی دوسرے میزائل تجربات بھی کیے تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.