1543: پولینڈ کے ماہر فلکیات نکولس کوپرنیکس کا انتقال۔ انہوں نے یہ نظریہ پیش کیا کہ زمین سمیت تمام سیارے سورج کے گرد گھومتے ہیں اور زمین بھی اپنے محور پر گھومتی ہے۔
1689: برطانوی پارلیمنٹ نے پروٹسٹنٹ عیسائیوں کو مذہبی آزادی کی ضمانت دی۔
1875: سرسید احمد خان نے علی گڑھ میں محمڈن اینگلو اورینٹل اسکول کی بنیاد رکھی جو اب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے نام سے جانا جاتا ہے۔
1883: بروکلین اور مین ہٹن کو ملانے والا بروکلین پل ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
1915: تھامس الوا ایڈیسن نے ٹیلی اسکریب ایجاد کی۔
1931: پہلی ایئر کنڈیشنڈ مسافر ٹرین امریکہ میں والٹمور اوہائیو کے راستے پر چلائی گئی۔
1959: ایمپائر ڈے کا نام بدل کر کامن ویلتھ ڈے رکھا گیا۔
1985: بنگلہ دیش میں سمندری طوفان سے دس ہزار افراد ہلاک ہوئے۔
1986: مارگریٹ تھیچر اسرائیل کا دورہ کرنے والی پہلی برطانوی وزیر اعظم بنیں۔
1994: منیٰ (سعودی عرب) میں حج کی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 250 سے زائد عازمین جاں بحق۔
1994: نیو یارک سٹی میں 1993 کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر بم دھماکے کے چار ملزمان کو 240 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
2001: نیپال کی 15 سالہ شیرپا ٹیمبا شیری ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے والی سب سے کم عمر کوہ پیما بن گئیں۔
2004: شمالی کوریا نے موبائل فون پر پابندی لگائی۔
2014: تھائی لینڈ کی سابق وزیر اعظم ینگ لک شیناواترا کو فوجی بغاوت کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔
2015: جمہوریہ آئرلینڈ نے ہم جنس شادی کو قانونی حیثیت دینے کے حق میں ووٹ دیا، مقبول ووٹ کے ذریعے ہم جنس شادی کو قانونی حیثیت دینے والا پہلا ملک بن گیا۔
یو این آئی