ETV Bharat / bharat

Today in History: عالمی تاریخ میں آج کا دن

author img

By

Published : May 19, 2022, 9:48 AM IST

نئی دہلی: بھارتی اور عالمی تاریخ میں 19 مئی کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں۔

عالمی تاریخ میں آج کا دن
عالمی تاریخ میں آج کا دن

1521 - عثمانی فوج نے خطرناک لڑائی کے بعد بلقان جزیرہ نما میں یوگوسلاویہ کے دارالحکومت بلغراد پر قبضہ کیا۔

1743 - جین پیئر کرسٹین نے 1743 میں سینٹی گریڈ درجہ حرارت کا پیمانہ تیار کیا۔

1892 - مشہور ڈرامہ نگار اور شاعر آسکر وائلڈ کو دو سال کی سزا کے بعد جیل سے رہا کیا گیا۔ اسے ہم جنس پرستی کے جرم میں سزا سنائی گئی کیونکہ اس وقت برطانیہ میں ہم جنس پرستی غیر قانونی تھی۔

1904 - بھارت کے مشہور صنعت کاروں میں شمار ٹاٹا گروپ کے بانی جمشید جی ٹاٹا کا انتقال ہوا۔

1913 - بھارت کے چھٹے صدر نیلم سنجیوا ریڈی کی پیدائش ہوئی۔

1926 - بینیٹو مسولینی نے اٹلی کو فاشسٹ قوم قرار دیا۔

1930 - جنوبی افریقہ میں سفید فام خواتین کو ووٹ دینے کا حق حاصل ہوا۔

1934ء - انگریزی زبان کے مشہور مصنف رسکن بانڈ کی پیدائش ہوئی۔

1936 - برطانوی موجد رابرٹ ڈیٹسن واٹ نے رڈار بنایا اور یہ سسٹم سب سے پہلے برطانیہ کے ایک ہوائی اڈے پر نصب کیا گیا۔

1950 - مصر نے اسرائیلی بحری جہازوں کے لیے نہر سویز بند کرنے کا اعلان کیا۔

1971 - بھارتی بحریہ کا پہلا آبدوز اڈہ ویر باہو وشاکھاپٹنم میں شروع ہوا۔

1979 - ہندی کے اعلی ادبی مصنف ہزاری پرساد دویدی کا انتقال ہوا۔

2001 - ایپل انک نے اپنے پہلے دو ریٹیل اسٹورز کھولے جن میں سے ایک ورجینیا کے میکلین میں، اور دوسرا کیلیفورنیا کے گلینڈیل میں کھولا گیا۔

2008 - بھارتی ڈرامہ نگار اور تھیٹر آرٹسٹ وجے ٹنڈولکر کا انتقال ہوا۔

2009 - سری لنکا نے لبریشن ٹائیگرز آف تامل ایلم کے خلاف 26 سال کی خانہ جنگی کے بعد فتح کا اعلان کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.