1836- رام کرشن پرم ہنس کی پیدائش مغربی بنگال کے ہگلی میں ہوئی۔
1905- شامجی کرشن ورما نے لندن میں انڈیا ہوم رول سوسائٹی کی بنیاد رکھی۔
1911 - ڈاک پہنچانے کے لیے پہلی بار ہوائی جہاز استعمال کیا گیا۔
1927 - مشہور موسیقار خیام کی پیدائش۔
1930 - ماہر فلکیات کلائیڈ ٹومبا نے پلوٹو کو دریافت کیا۔
1933 - ہندی فلموں کی مشہور اداکارہ نمی کی پیدائش۔
1979 - صحرائے صحارا میں برف باری ہوئی۔
1998- سی سبرامنیم کو بھارت رتن سے نوازا گیا۔
2007- دہلی سے لاہور جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس میں بم دھماکے میں 68 افراد ہلاک ہوئے۔
2008- پاکستان میں برسوں کی فوجی حکمرانی کے بعد ہونے والے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے 120 نشستیں حاصل کیں۔
2014- لوک سبھا میں ملک کی 29ویں ریاست تلنگانہ کے طور پر آندھرا پردیش کو تقسیم کرنے کی تجویز پاس۔
یو این آئی