1764 - امریکہ میں سینٹ لوئس شہر کی بنیاد رکھی گئی۔
1869 – اردو کے شہرہ آفاق شاعر اور ادیب مرزا غالب اسد اللہ بیگ خان کا انتقال۔
1564۔ عظیم فلکیات دان گلیلیو کی پیدائش۔
1926 - امریکہ میں کنٹریکٹ ایئر میل سروس متعارف۔
1942 - دوسری جنگ عظیم کے دوران سنگاپور نے جاپانی افواج کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے۔
1961 - بیلجیم میں بوئنگ 707 طیارہ گرنے سے 73 افراد ہلاک۔
1962 - امریکہ نے نیواڈا کے ٹسٹ سائٹ پر جوہری تجربات کئے۔
1965 - میپل کے پتے کو کینیڈا کے سرکاری پرچم میں شامل کیا گیا۔
1976 - بھوپال، مدھیہ پردیش میں سنٹرل ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا قیام عمل میں آیا۔
1984- اداکارہ میرا جیسمین کی پیدائش۔
1989 - سوویت یونین نے افغانستان سے اپنی فوجوں کے انخلاء کا اعلان کیا۔
2000 - دادا صاحب پھالکے ایوارڈ مشہور فلم ساز ہدایت کار بی آر چوپڑا کو دیا گیا۔
2002 - افغانستان میں عازمین حج کے ایک ہجوم نے سیاحت کے وزیر عبدالرحمن کو مار مار کر ہلاک کر دیا۔
2003 - ٹیلی کام سیٹلائٹ 'انٹیل سیٹ' کو 'ایرئین 4' راکٹ کے ذریعے خلا میں روانہ کیا گیا۔
2006 - جنوبی ایشیا فری زون ایگریمنٹ (ایس اے ایف ٹی اے) کو پاکستان کی کابینہ نے قبول کیا۔
2008 - بحر ہند کے ساحلی ممالک کے بحریہ کے سربراہوں کی پہلی کانفرنس نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔
2010 - جے پور گھرانے کی کتھک رقاصہ پریرنا شریمالی کو 2009 کے سنگیت ناٹک اکادمی ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔
2012 - وسطی امریکی ملک ہونڈوراس کی کومایاگوا جیل میں خوفناک آتشزدگی سے 358 افراد ہلاک ہو گئے۔
2015 - اداکارہ منورما کا انتقال
2017 - اسرو نے ایک ساتھ 104 سیٹلائٹ لانچ کرکے عالمی ریکارڈ بنایا۔
یو این آئی