1525 - مغل حکمران بابر ہندوستان کو فتح کرنے کے مقصد سے پانچویں بار سندھ میں داخل ہوا۔
1831 - ایکواڈور اور وینزویلا گریٹر کولمبیا سے علاحدہ ہوئے۔
1869 - انگلینڈ کے جیمز مری نے 13,000 کلومیٹر لمبی پہلی سائیکل ریس جیتی۔
1932 - تیسری گول میز کانفرنس شروع ہوئی۔
1933 - امریکہ نے سوویت یونین کو تسلیم کرتے ہوئے تجارت کے لئے رضامندی دی۔
1966 - ہندوستان کی ریٹا فاریہ مس ورلڈ کا خطاب جیتنے والی پہلی ایشیائی خاتون بنیں۔
1970 - سوویت خلائی جہاز 'لوناخود-1' چاند کی سطح پر اترا۔
1993 - امریکی ایوان نمائندگان نے نارتھ امریکہ فری ٹریڈ ایگریمنٹ (نافٹا) کو منظوری دی۔
1995 -اوساکا میں ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون (اپیک) کا ساتواں سربراہی اجلاس شروع ہوا۔
1999 - یونیسکو نے مادری زبانوں کے عالمی دن کی منظوری دی۔
2004 - رامیشور ٹھاکر اڑیسہ کے گورنر بنے۔
2005 - سری لنکا میں صدارتی انتخابات مکمل۔ اطالوی پارلیمنٹ نے وسیع تر آئینی ترامیم کی منظوری دی۔
2006 - امریکی سینیٹ نے ہند-امریکہ نیوکلیائی معاہدے کو منظوری دی۔
2007 - جزیرہ نما جافنا میں سری لنکائی فوج کے ساتھ تصادم میں 11 لبریشن ٹائیگر مارے گئے۔
2007۔ آسکر ایوارڈ یافتہ پیٹر جینر کا انتقال ہوا۔
2008 - جے ایس ڈبلیو اسٹیل لمیٹڈ نے 220 کروڑ کی لاگت سے بیلکاری میں اسٹیل پلانٹ لگانے کے لیے برطانیہ کے سیبرفیلڈ ری وے اسٹرکچر کے ساتھ معاہدہ کیا۔
2009 - ٹی ایس ٹھاکر کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا۔
2012 - مصر کے مین فالٹ علاقے کے قریب ایک ٹرین حادثے میں کم از کم 50 اسکولی طلباء ہلاک ہوئے۔
یو این آئی