- 1340 - انگلینڈ اور فرانس نے تخفیف اسلحہ معاہدے پر دستخط کیے۔
- 1639 -امریکہ کے کیمبرج (میسا چوسیٹس) میں پہلے پرنٹنگ پریس کا آغاز ہوا۔
- 1844 - کناڈا اور امریکہ کے درمیان پہلا بین الاقوامی کرکٹ میچ نیویارک میں کھیلا گیا۔
- 1897 - برطانیہ میں پہلی بس سروس شروع ہوئی۔
- 1914- ہندستان کے سابق نائب وزیر اعظم اور ایک معروف کسان رہنما چودھری دیوی لال کی پیدائش ہوئی۔
- 1916- ہندوستان کے مشہور ماہر اقتصادیات، سماجیات، صحافی اور عظیم مفکر دین دیال اپادھیائے کی پیدائش ہوئی۔
- 1955 - رائل اردن کی فضائیہ قائم ہوئی۔
- 1956 - امریکہ اور یورپ کے درمیان پہلی ٹیلی فون سروس شروع ہوئی۔
- 1959 - سیلون (سری لنکا) کے وزیراعظم ایس ڈبلیو آر ڈی بندرانائیکے کا قتل ہوا۔
- 1981 - وسطی امریکی ملک بیلز اقوام متحدہ میں شامل ہوا۔
- 1981 - میڈیا مغل روپرٹ مرڈوک نے صنعتی تنازع کی وجہ سے سنڈے ٹائمز بند کر دیا۔ اس تنازعہ میں پرنٹرز یونین کے 101 ارکان شامل تھے۔
- 1992 - امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے 1،018 کلو وزنی روبوٹک 'مارس آبزرور' خلائی جہاز خلا میں بھیجا۔
- 1997 - برطانیہ کے اینڈی گرین نے 714 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے جیٹ کار چلا کر ریکارڈ قائم کیا۔
- 2008 - چین نے خلائی جہاز 'شینزو۔ 7' لانچ کیا۔
- 2010- ہندی کے سینئر صحافی اور ادیب کنہیال لال نندن کا انتقال ہوا۔
- 2011 - سعودی عرب کے شاہ عبداللہ نے ملک میں بلدیاتی انتخابات میں خواتین کو حق رائے دہی دیئے جانے کا اعلان کیا۔
- 2013۔ پاکستان کے بلوچستان میں آئے 7ء7 شدت کا زلزلہ آنے سے 325 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔
یو این آئی۔