- 1302۔بازنطینی سلطنت اور جمہوری ملک وینس کے درمیان امن معاہدہ ہوا۔
- 1535۔ مکمل طور پر انگریزی میں لکھی گئی بائبل کی اشاعت ہوئی۔
- 1582۔پوپ گیری تیرہویں نے گریگرین کیلنڈر کو نافذ کرنے کا اعلان کیا۔
- 1824۔ میکسکو جمہوری ملک بنا۔
- 1830۔نیدرلینڈ سے الگ ہونے کے بعد بیلجئم سلطنت قائم ہوئی۔
- 1853۔روس کے خلاف ترکی نے جنگ کا اعلان کیا۔
- 1859۔ترکی نے روس کے خلاف اعلان جنگ کیا۔
- 1864۔امریکہ نے سیاہ فاموں کے پہلے اخبار نیو اورلائنس ٹریبون کی اشاعت شروع کی۔
- 1865۔نیپولین سوئم نے جرمنی پر پرشیائی برتری کو تسلیم کرلیا۔
- 1884۔ ہندی ادب کے مشہور تنقید نگار، ناول نگار اور ادبی مورخ اچاریہ رام چندر شکلا کی پیدائش ہوئی۔
- 1885۔نیپولین سوئم اور اوٹووان کے درمیان ایک سمجھوتہ ہوا تھا۔
- 1910۔لزبین میں بغاوت بھڑک اٹھنے پر پرتگال کے بادشاہ مینویل دوئم بھاگ کر انگلینڈ چلے گئے۔
- 1930۔برازیل میں انقلاب کے بعد گیسولیو ورگاس صدر بنے۔
- 1931۔ ہندی اور بنگالی گلوکارہ سندھیا مکھوپادھیائے کی پیدائش ہوئی۔
- 1940۔دوسری عالمی جنگ کے وقت جرمن ڈکٹیٹر ہٹلر اور اٹلی کے ڈکٹیٹر مسولینی نے برینر پاس میں بکتر بند ریل گاڑی میں بات چیت کی۔
- 1945۔دوسری عالمی جنگ میں جرمنی کے ساتھ دینے والے فرانس کے پیرے لاویل کو مقدمے کے بعد سزائے موت دی گئی۔
- 1948۔سال 1919 میں ہوائی جہاز سے بغیر رکے اٹلانٹک کا چکر لگانے والے پائلٹ سرآرتھر وٹن بوآن کا انتقال ہوگیا۔
- 1952۔ ہارڈورڈ یونیورسٹی کے ڈاکٹر پال جول نے پہلی بار دل کی رفتار کو کنٹرول کرنے والیپیس میکر کو ڈیوڈ اسکوورڈز کے جسم میں لگایا۔
- 1957 ۔سوویت یونین نے پہلا سیارہ خلا میں روانہ کیا۔
- 1963۔ کیوبا اور ہیتی میں آئے سمندری طوفان ’فلورا‘سے چھ ہزار افراد ہلاک ہوئے۔
- 1965۔پال ششم اقوام متحدہ کو خطاب کرنے والے پہلے پوپ بنے۔
- 1959۔سویت یونین کے مصنوعی سیارچہ لونا ۔3 نے پہلی مرتبہ چاند کے دوسرے حصہ کی تصویریں بھیجیں۔
- 1963۔ کیوبا اور ہیتی میں طوفان فلورا نے تقریباً چھ ہزار لوگوں کی جان لی۔
- 1966۔لسوتھی برطانیہ سےآزاد ہوکر دولت مشترکہ کا ممبر بنا۔
- 1969۔چینی افسران نے دو نیوکلیائی تجربات کرنے کا اعلان کیا۔
- 1973۔شمالی ائرلینڈ میں 5 برس سے جاری جنگ کو ختم کرنے کے لئے امن مذاکرات 4 شروع ہوئے۔
- 1974۔ 23250 کلومیٹر پیدل چل کر دنیا کا سفر کرنے والا سب سے پہلا شخص امریکی شہری ڈیوڈ کنسٹ بنا تھا۔
- 1977۔ وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی نے وزیر خارجہ کی حیثیت سے 4 اکتوبر 1977 کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں ہندی میں پہلی مرتبہ تقریر کی تھی۔
- 1980۔اسلامی ممالک کے 30 نمائندوں نے افغانستان سے سوویت افواج کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں ایک تجویز پیش کی۔
- 1986۔سوویت یونین کے ایک نیوکلیائی آبدوز میں آگ لگ جانے سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔
- 1986۔ہیلی کاپٹر کارپوریشن آف انڈیا کا افتتاح ہواتھا۔
- 1988۔برازیل میں جمہوریت کی بحالی کے لئے ایک نیا آئین نافذ کیا گیا۔
- 1990۔باغی فوجیوں نے فلپائن کے دوسرے سب سے بڑے جزیرے کے آزاد ہونے کا اعلان کردیا۔
- 1992۔موزمبق سرکار اور باغی لیڈروں کے درمیان 16برس سے جاری خانہ جنگی کو بند کرنے کے معاہدہ پر دستخط ہوئے۔
- 1993۔روسی صدر بورس یلتسن نے سخت گیر کمیونسٹوں کی بغاوت کو کچل دیا۔
- 1996۔ پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی نے سری لنکا کے خلاف 37 گیندوں میں سب سے تیز سنچری بنائی۔
- 1997۔ امریکہ میں نارتھ کیرولینا کے چالورٹ میں ایک اعشاریہ 73 کروڑ ڈالر کی ڈکیتی ہوئی۔
- 2001 ۔روسی طیارہ ٹی یو 154 کو غلطی سے یوکرین کے میزائل نے اپنا نشانہ بنایا۔ جس میں 78 افراد مارے گئے۔
- 2002۔ نیپال کے مہاراجہ گیانندر نے وزیراعظم شیربہادر دیوبا کو برخاست کیا۔
- 2003۔خلیجی ملک عمان میں پہلی مرتبہ آزادانہ انتخاب ہوئے۔
- 2006۔ جولین اسانجے نے وکی لیکس کی تشکیل کی۔
- 2011۔ امریکہ نے اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے چیف ابوبکر البغدادی کو عالمی دہشت گرد کے طور پر نشان زد کیا اور ان پر دس لاکھ ڈالر کا انعام بھی رکھا۔
- 2012۔ چین میں زمینی تودے گرنے سے 19 افراد کی موت ہوئی۔
- 2012۔ فارمولہ ون کے بادشاہ مائیکل شوماکرریٹائر ہوئے۔
- 2014۔ ہیتی کے 41 ویں صدر اور لیڈر جین کلائیڈ دوویلیر کی پیدائش ہوئی۔
- 2015۔ ہندستانی فلموں کے پروڈیوسر ، ڈائریکٹر ایدیدا ناگیشور راؤ کا انتقال ہوا۔
یو این آئی