ETV Bharat / bharat

Solar eclipse: سال 2021 کا پہلا سورج گرہن آج - سورج گرہن

بھارت میں شمال مشرقی ریاست اروناچل پردیش Arunacha Pradesh میں سورج گرہن solar eclipse جزوی ہوگا جب کہ مکمل گرہن کا مشاہدہ شمالی امریکہ America، کینیڈا Canada، یورپ Europe اور روس Russia میں ہوگا۔ سورج گرہن کا آغاز دوپہر ایک بج کر 10 منٹ پر ہوگا جب کہ اس کا اختتام شام 6 بج کر 15 منٹ پر ہوگا۔

first solar eclipse of the year 2021 today
سال 2021 کا پہلا سورج گرہن آج
author img

By

Published : Jun 10, 2021, 9:22 AM IST

Updated : Jun 10, 2021, 9:36 AM IST

سپرمون super moon، بلڈ مون blood moon اور چاند گرہن دیکھنے کے بعد اب 10 جون یعنی آج سورج گرہن solar eclipse کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔ سورج گرہن کا آغاز دوپہر ایک بج کر 10منٹ پر ہوگا، جو سہ پہر 3 بج کر40 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچے گا جب کہ اس کا اختتام شام 6 بج کر 15 منٹ پر ہوگا۔ سورج گرہن کا دورانیہ تقریباً 5 گھنٹے ہوگا۔ یہ 2021 کا پہلا سورج گرہن ہوگا۔

بھارت میں یہ جزوی طور پر شمال مشرقی ریاست اروناچل پردیش میں دیکھا جاسکتا ہے، جب کہ مکمل گرہن شمالی امریکہ، کینیڈا، یورپ اور روس میں دیکھا جائے گا۔ یہ 'رنگ آف فائر' ring of fire کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت ہوتا ہے جب چاند، سورج اور زمین کے درمیان آتا ہے۔

سالانہ سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین سے دور ہوتا ہے۔ کرہِ ارض سے دوری کی وجہ سے چاند سورج کی روشنی کو پوری طرح سے روکنے سے قاصر ہوتا ہے لہٰذا سورج کی روشنی 'رنگ کی آگ' کی شکل میں ظاہر ہوتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق 2021 کا دوسرا سورج گہن 4 دسمبر کو ہوگا۔

Last Updated : Jun 10, 2021, 9:36 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.