چنئی: اعلی تعلیم کے وزیر کے پونموڈی نے ریاستی حکومت کو یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تقرری کی اجازت دینے کے لیے تمل ناڈو یونیورسٹیز قوانین میں ترمیم کرنے کا بل پیش کیا۔ بی جے پی نے تعارفی مرحلے پر بل کی مخالفت کی جب کہ مرکزی اپوزیشن اے آئی اے ڈی ایم کے نے آنجہانی وزیراعلی جے للیتا پر کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر کے سیلواپرونتھاگئی کے ریمارک پر بل کی منظوری سے قبل واک آؤٹ کیا۔ TN Government to Appoint VCs
یہ بھی پڑھیں: Padma Shri Award: پروفیسر نجمہ اختر کو پدم شری تفویض
قبل ازیں وزیراعلی ایم کے اسٹالن نے ارکان سے حکومت کے اقدام کی حمایت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گجرات میں بھی، وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں وائس چانسلر کی تقرری گورنر نہیں بلکہ ریاستی حکومت کرتی ہے۔ تلنگانہ اور کرناٹک سمیت دیگر ریاستوں کا بھی یہی حال ہے۔ اپوزیشن پی ایم کے نے بل کی حمایت کی۔