ETV Bharat / bharat

ٹی ایم سی کی واپسی، مغربی بنگال میں جشن کا ماحول - مغربی بنگال کے ہاوڑہ

مغربی بنگال میں ایک بار پھر سے ممتا بنرجی کی اقتدار میں واپسی کے بعد ترنمول کانگریس پارٹی کے کارکنان میں خوشی کی لہر ہے اور ہر طرف جشن کا ماحول ہے۔

مغربی بنگال میں جشن کا ماحول
مغربی بنگال میں جشن کا ماحول
author img

By

Published : May 2, 2021, 4:35 PM IST

مغربی بنگال کے ہاوڑہ، جموریا، بانکورہ اور آسنسول وغیرہ علاقوں میں ٹی ایم سی کارکنان سڑکوں پر نکل گئے اور رنگ اور گلال اڑا کر جیت کا جشن منا رہے ہیں۔

سینیئر ٹی ایم سی رہنما فرہاد حکیم کولکاتا پورٹ اسمبلی حلقہ سے جیت درج کی۔ اسی طرح ترنمول کانگریس کے امیدوار منوج تیواری جو سابق کرکٹر ہیں شیپ پور سے 32 ہزار ووٹوں سے جیت حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے رتیندر ناتھ چکرورتی کو ہرایا ہے۔

مغربی بنگال میں جشن کا ماحول

امیدوں کے برخلاف ریزلٹ آنے کے بعد بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ اب بھی ابتدائی رجحان ہیں۔ ہم آخر تک نتائج کا انتظار کریں گے۔

دوسری جانب بی جے پی کے جنرل سیکریٹری کیلاش وجے ورگیہ جو بنگال بی جے پی کے انچارج ہیں، نے گرچہ شکست تسلیم نہیں کی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ امیدوں کے مطابق نتائج نہیں آئے ہیں۔ شام کے بعد ہم اس نتائج پر غور وفکر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امیدوارو ں کے انتخاب میں کوئی غلطی نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان رجحانوں سے پتہ چلتا ہے کہ ترنمول کانگریس نے سبقت بنالی ہے اور اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی نے باہری اور اندرونی اور ہمدردی کا جو کارڈ کھیلا ہے۔ یہ بھی ایک بڑی وجہ ہوسکتی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.