کولکاتا کارپوریشن انتخابات KMC Election Results 2021 کے نتائج سامنے آچکے ہیں۔ آج صبح 8 بجے ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی، آغاز سے ہی ترنمول کانگریس غیر معمولی طور پر سبقت میں نظر آئی۔ ترنمول کانگریس کی شاندار جیت بہت جلد یقینی ثابت ہو گئی۔ گرچہ ترنمول کانگریس کو پہلے سے ہی امید تھی کہ 144 سیٹوں میں سے اس کو 130 سے زائد سیٹوں پر کامیابی ملے گی۔ دوپہر تک ترنمول کانگریس کی سبقت باقی رہی اور زیادہ تر سیٹوں پر سبقت کو جیت میں بدلنے میں ترنمول کانگریس کامیاب رہی۔ بایاں محاذ ووٹوں کے شرح کے معاملے میں ترنمول کانگریس کے بعد دوسرے نمبر پر رہی۔ ترنمول کانگریس کو کل 72 فیصد ووٹ ملے، جبکہ بایاں محاذ ووٹوں کی شرح میں اضافہ ہوا ہے انہیں کل 11 فیصد سے زائد ووٹ ملے ہیں۔
ترنمول کانگریس کی جیت کو پارٹی کی سربراہ ممتا بنرجی نے عوام کی جیت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ' ہم نے شاندار جیت حاصل کی ہے۔ کیوں عوام کی بھی یہی چاہت تھی۔ ہم اسی مٹی کے اولاد ہیں۔'
ترنمول کانگریس کو 144 سیٹوں میں 134 سیٹوں پر کامیابی ملی ہے۔ وہیں بایاں محاذ کے ووٹوں کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ بایاں کو 2 ،کانگریس کو 2 اور بی جے پی کو 3 اور 3 آزاد امیدواروں کو جیت ملی ہے۔
اس جیت پر پورے کولکاتا شہر میں ترنمول کانگریس کے حامی جشن منا رہے ہیں۔ ترنمول کانگریس کے تمام بڑے چہرے کامیاب ہوئے ہیں۔ سابق مئیر فرہاد حکیم نے بھی شاندار جیت درج کی ہے اس موقع پر انہوں نے کہاکہ یہ عوام کی جیت ہے۔ عوام نے ایک بار پھر سے ہم پر بھروسہ کیا ہے۔ ہماری ذمہ داری اور بڑھ گئی ہے، ہم عوام کی اور خدمت کرنے کی کوشش کریں گے۔ ہماری سربراہ ممتا بنرجی نے صحیح کہا ہے کہ یہ جمہوریت کی جیت ہے۔ آئندہ مئیر کون بنے گا اس سلسلے میں انہوں نے کہاکہ آئندہ 23 دسمبر کو اس سلسلے میں میٹنگ بلائی گئی ہے وہیں سب کے سامنے اس کا فیصلہ ہوگا۔'
مزید پڑھیں: