بھارتی ریاست پنجاب کے گورداس پور کے سلیم پور افغان گاؤں میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب پولیس نے گاؤں سے ٹفن بم اور دھماکہ خیز مواد Tiffin bomb and explosives recovered in Gurdaspur برآمد کیا۔
پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے کہ ٹفن بم اور دھماکہ خیز مواد کہاں سے آیا اور انہیں کس کام کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔
کچھ دن پہلے دینا نگر پولیس Dinanagar Police نے ایک نوجوان کو 1 کلو آر ڈی ایکس کے ساتھ گرفتار Youth arrested with 1 kg RDX کیا تھا۔ نوجوان جس کی شناخت سکھوندر سنگھ کے نام سے ہوئی تھی، کا تعلق پاکستانی اسمگلروں سے بتایا گیا اور ایسی اطلاعات تھیں کہ نوجوان نے پاکستان سے آر ڈی ایکس درآمد RDX imports from Pakistan کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: امرتسر میں ہینڈ گرینیڈ اور ٹفن بم برآمد ہونے کے بعد پنجاب میں ہائی الرٹ
اس سے بھی قبل پولیس نے دو نوجوانوں کو ہینڈ گرینیڈ کے ساتھ گرفتار کیا تھا، جن کی شناخت راج سنگھ عرف شندو اور جسمیت سنگھ عرف جگا کے نام سے ہوئی۔ یہ دستی بم نوجوانوں نے پاکستان سے درآمد کیے تھے جو پنجاب کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔