ETV Bharat / bharat

Tibet Airlines Plane Catches Fire: چینی مسافر طیارے میں لگی آگ، 40 مسافر زخمی - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

چین میں ایک مسافر طیارے میں ٹیک آف کے دوران آگ لگ گئی۔ طیارے میں 113 مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے۔ 40 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ ایئر لائنز کے مطابق تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ Tibet Airlines Jet Overruns Runway Catches Fire

چین کے مسافر طیارے میں لگی آگ، 40 مسافر زخمی

author img

By

Published : May 12, 2022, 11:34 AM IST

بیجنگ: چین کی تبت ایئرلائن کے ایک طیارے میں آگ لگ گئی۔ یہ خوش قسمتی تھی کہ اس حادثہ میں کسی بھی مسافر کی موت نہیں ہوئی۔ ایک A319 مسافر طیارہ جمعرات کو ملک کے جنوب مغربی شہر چونگ کنگ میں ٹیک آف کے دوران رن وے سے گر گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں 40 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ تبت ایئر لائنز نے کہا کہ تبت خود مختار علاقے میں چونگ کنگ سے ننگچی جانے والی پرواز میں سوار تمام 113 مسافروں اور عملے کے نو ارکان کو نکال لیا گیا ہے۔ China Plane Overruns Runway, Catches Fire

  • Tibet Airlines TV9833/A319/B-6425 from Chongqing to Nyingchi was on fire during take-off this morning, details still not known. CKG/ZUCK closed for now. pic.twitter.com/CPL47fmfVk

    — FATIII Aviation (@FATIIIAviation) May 12, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں:۔ China Plane Crash: چین میں تباہ ہونے والے طیارے میں سوار تمام مسافرین کی ہلاکت کی تصدیق، دوسرا بلیک باکس بھی برآمد

چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک (سی جی ٹی این) نے اطلاع دی ہے کہ معمولی زخمی ہونے والے 40 سے زائد افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ہانگ کانگ میں قائم ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے رپورٹ کیا کہ چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی) کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو فوٹیج میں چونگ کنگ جیانگ بی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تبت ایئرلائنز کے طیارے سے شعلے اور دھواں نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ لوگوں کو سلائیڈ کے ذریعے پچھلے دروازے سے نکالا گیا۔ ویڈیو میں لوگوں کو جہاز سے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور رن وے کو بند کر دیا گیا ہے۔ طیارہ تبت کے علاقے ننگچی کے لیے روانہ ہونے والا تھا کہ آگ لگ گئی۔ ایئر لائن نے کہا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.