انہیں تعزیرات ہند کی دفعہ 120 (اے)، 121 اور 124 (اے) کے تحت مجرمانہ سازش، حکومت ہند کے خلاف جنگ چھیڑنے اور بغاوت کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ ان پر’انسداد غیر قانونی سرگرمیاں قانون (یو اے پی اے)‘ بھی لگایا گیا ہے۔ انہیں جمعرات کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ تین نوجوانوں کو اتوار کی رات اسسٹنٹ انٹیلی جنس بیورو (ایس آئی بی) اور تریپورہ پولیس کی ایک ٹیم نے جاترا پور تھانہ علاقے کے سونامورا سب ڈویژن کے ایک گاؤں سے ایک مشترکہ آپریشن میں گرفتار کیا تھا۔ان کی شناخت عمران حسین (25)، حامد علی (38) اور ابوالقاسم (32) کے طور پر ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Syeda Khatoon On Viral Video: رکن اسمبلی سیدہ خاتون نے ملک مخالف نعرے لگانے والی ویڈیو کو مسترد کیا
پولیس نے کہا ہے کہ عمران حسین مقامی مسجد میں امام ہیں جبکہ حامد علی ایک کسان اور ابوالقاسم (32) استاد ہیں۔ تینوں کو کھڈے خولہ گاؤں میں ان کے گھروں سے اٹھایا گیا اور بعد میں مرکزی ایجنسی کی معلومات کی بنیاد پر پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا گیا۔
یو این آئی