ETV Bharat / bharat

Dehradun-Haridwar Expressway ہاتھیوں کی آزادانہ نقل و حرکت کے لیے تین انڈر پاس تیار کیے گئے، گڈکری - دہرادون سے ہریدوار کے درمیان نیشنل ہائی وے

نتن گڈکری نے کہا کہ دہرادون سے ہریدوار کے درمیان نیشنل ہائی وے-7 تک تین انڈر پاس بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ انڈر پاس اس بات کے مدنظر بنائے گئے ہیں کہ جنگلاتی علاقے میں انسانوں کی نقل و حرکت سے جنگلی جانوروں کا طرز زندگی متاثر نہ ہو۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 5, 2023, 8:11 PM IST

نئی دہلی: روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ دہرادون-ہریدوار ایکسپریس وے پر گاڑیوں کی آسانی سے نقل و حرکت اور جنگلی جانوروں کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کے لیے تین انڈر پاس بنائے گئے ہیں۔ گڈکری نے کہا کہ دہرادون سے ہریدوار کے درمیان نیشنل ہائی وے-7 تک تین انڈر پاس بنائے گئے ہیں۔ اس جنگلاتی علاقے میں جنگلی حیوانات کے تحفظ کے پیش نظر جنگلی جانوروں خصوصاً ہاتھیوں کی آزادانہ نقل و حرکت کے لیے محفوظ راستے فراہم کرنے کے لیے تین انڈر پاس بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ انڈر پاس اس بات کے مدنظر بنائے گئے ہیں کہ جنگلاتی علاقے میں انسانوں کی نقل و حرکت سے جنگلی جانوروں کا طرز زندگی متاثر نہ ہو۔ اس کا مقصد جنگلی حیوانات کی آزادانہ نقل و حرکت کو فروغ دینا اور انہیں تحفظ فراہم کرنا ہے۔ یہ پہلا جنگلی حیوانات کا علاقہ ہے جس پر انسانی ترقی کے منفی اثرات کو کم کرنے اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔اہم بات یہ ہے کہ اس ایکسپریس وے پر ایشیا کا سب سے طویل وائلڈ لائف کوریڈور بنایا جا رہا ہے۔ اس راہداری کی تعمیر سے جنگلی جانوروں اور انسانوں کا آمنا سامنا نہیں ہو گا کیونکہ راہداری کے اوپر سے گاڑیاں چلیں گی اور ہاتھی اور دیگر جنگلی جانور نیچے سے آسانی سے گزر سکیں گے۔ اس ایکسپریس وے پر کل چھ انڈر پاس بنائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: JK National Highway سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر 5 ٹنل تعمیر ہونے کے بعد صرف تین گھنٹوں میں سفر طے کیا جائے گا، گڈکری

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.