ریاست اتراکھنڈ کے ضلع گڑھوال میں واقع میڈیکل کالج سرینگر میں تین میڈیکل طلبہ سمیت ایک ٹرینی ڈاکٹر پر کاروائی کرتے ہوئے انہیں ہسپتال سے نکال دیا گيا ہے۔ تینوں پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ تینوں پر کووڈ گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے کا بھی الزام ہے۔
ٹرینی ڈاکٹر نے دیگر کو بھی ہاسٹل میں جمع کیا ہوا تھا، جبکہ دیگر تین طلبہ ماسک کے بغیر کینٹین میں بیٹھے ہوئے تھے۔ ان تینوں طلبہ پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آنگن واڑی کارکنان کا حکومت کے خلاف احتجاج
میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سی ایم ایس راوت نے بتایا کہ طلبہ اور سبھی میڈیکل اسٹاف سمیت تمام ملازمین کورونا گائیڈ لائن کی پاسداری کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ لیکن تین طلبہ ماسک کے بغیر پائے گئے تھے۔ ان پر 500 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے، جبکہ ٹرینی ڈاکٹر کو ہاسٹل سے نکال دیا گيا ہے۔