نجف گڑھ: قومی دارالحکومت دہلی کے نجف گڑھ علاقے میں اتوار کی دیر شام اچانک تین منزلہ عمارت کا اوپری حصہ گر گیا۔ جس کی وجہ سے علاقہ میں افراتفری مچ گئی۔ کچھ ہی دیر میں لوگوں کا ہجوم اردگرد جمع ہوگیا۔ فائر بریگیڈ اور دہلی پولیس کے ساتھ دیگر ایجنسیوں کی ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچ گئیں۔
وہیں ریسکیو ٹیم نے تین افراد کو ملبے سے نکال کر علاج کے لئے جعفرپورکلا کے راؤ تولا رام ہسپتال میں داخل کرایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فائر کنٹرول روم کو 7 بج کر 35 منٹ پر مکان گرنے کی اطلاع دی گئی۔ فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں موقع پر موجود ہیں، نجف گڑھ تھانے کی پوری پولیس ٹیم موجود ہے۔ یہ واقعہ نجف گڑھ کے تورا منڈی کی بیکانیر سویٹ بلڈنگ میں پیش آیا۔ دراصل بلڈنگ کے اوپر کا حصہ زیر تعمیر تھا، لیکن کام نہیں ہو رہا تھا۔ اوپری حصہ گرنے سے نچلا حصہ بھی گر گیا۔ پولیس کی ایک ٹیم، فائر بریگیڈ کی ایمبولینس موقع پر موجود ہے۔ اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ملبے تلے کوئی دبا تو نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Building Collapses in Jammu: جموں میں زیر تعمیر عمارت منہدم