ETV Bharat / bharat

Muzaffarnagar Road Accident سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک، متعدد زخمی - road accident in muzaffarnagar

مظفر نگر میں پیش آئے سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ معاملہ نئی منڈی کوتوالی علاقے کے نیشنل ہائی وے 58 کا ہے، جہاں ہریدوار سے آنے والا ایک بے قابو ٹرک نزدیک میں کھڑی ایک کار پر پلٹ گیا جس کے سبب یہ حادثہ پیش ایا۔Muzaffarnagar Road Accident

سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک، متعدد زخمی

author img

By

Published : Nov 27, 2022, 9:25 PM IST

مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے مظفر نگر ضلع میں واقع نیشنل ہائی وے 58 پر ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں تین افراد کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ایک بےقابو ٹرک ایک کار پر پلٹ گیا، ٹرک کے پلٹنے سے کار مکمل طور پر ٹرک کے نیچے دب گئی اور کار میں سوار افراد کار کے اندر ہی پھنس گئے۔ جنہیں پولیس نے گاؤں والوں کی مدد سے باہر نکالا، جس میں کار میں سوار ایک معصوم بچے سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے جبکہ تین افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ضلع اسپتال لے جایا گیا، جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے۔

سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک، متعدد زخمی

مزید پڑھیں:۔ Odisha Train Incident مال بردار ٹرین ویٹنگ ہال سے ٹکرا گئی، دو افراد ہلاک
یہ معاملہ نئی منڈی کوتوالی علاقے کے نیشنل ہائی وے 58 کا ہے، جہاں ہریدوار سے آنے والا ایک بے قابو ٹرک نزدیک میں کھڑی ایک کار پر پلٹ گیا، جس کے بعد مقامی لوگوں نے فورا پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے گاؤں والوں کی مدد سے زخمیوں کو گاڑی سے باہر نکالا، جس میں ایک معصوم بچہ، ایک خاتون اور ایک مرد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، جبکہ اس کے ساتھ موجود تین دیگر افراد شدید زخمی ہوئے، جنہیں علاج کے لیے ضلع اسپتال بھیجا گیا ہے۔ جہاں ان کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے ہائر سنٹر میرٹھ بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس اسٹیشن نئی منڈی ایس پی ٹریفک کلدیپ کمار بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ کر جائے حادثہ کا جائزہ لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.