حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، انسٹرکشنل میڈیا سنٹر (آئی ایم سی) کی فلموں کا فلم فیسٹولس میں انتخاب عمل میں آیا ہے۔ مختصر فلم 'ارسطو' کو پائن ووڈ فلم اسٹوڈیو، آئیور، بیکھنگم شائر کے بین الاقوامی فلم فیسٹول لفٹ - آف گلوبل نیٹ ورک کے لیے انتخاب عمل میں آیا ہے، جب کہ دو فلموں 'کچرے سے توانائی' اور 'بدلتا بھارت' کو 14 ویں پرکرتی انٹرنیشنل ڈاکیومنٹری فلم فیسٹول، کنسورشیم آف ایجوکیشنل کمیونکیشن، یونیورسٹی گرانٹس کمیشن، وزارت تعلیم، حکومت ہند کے لیے انتخاب عمل میں آیا ہے۔
رضوان احمد، ڈائرکٹر آئی ایم سی کے بموجب پرکرتی انٹرنیشنل ڈاکیومنٹری فلم فیسٹول، تعلیمی ترسیل کا ایک مقبول ادارہ ہے۔ ان دونوں فلموں کو مدورائی کے مراج یونیورسٹی میں فیسٹول کے دوران ایوارڈ اور اسکریننگ زمرہ میں دکھایا جائے گا۔ ارسطو اردو زبان میں تیار کردہ مختصر ڈاکیومنٹری ہے، جس کے ہدایتکار عامر بدر، پروڈیوسر، آئی ایم سی، مانو ہیں۔ فلم میں یونانی فلسفی ارسطو کی سوانح حیات پیش کی گئی ہے۔
ارسطو سماج کے تمام طبقات کو معلومات کی فراہمی کے لیے مانو نالج سیریز کے تحت تیار کیا گیا تھا۔ پہلے ہی مختلف فلم فیسٹولس میں اس فلم کو کافی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ تاحال یہ فلم کسی فیسٹول کے لیے پانچویں مرتبہ منتخب ہوئی ہے۔ عبید اللہ ریحان، کیمرہ پرسن کی ہدایت میں بنی فلم 'بدلتا بھارت' کی بھی کئی فلم فیسٹولس میں ستائش ہوئی ہے۔ وہیں 'کچرے سے توانائی' جسے محمد غوث، پروڈکشن اسسٹنٹ نے تیار کیا ہے کو بھی پہلے ایوارڈ حاصل ہوچکا ہے۔ دونوں فلموں کے تیار کنندگان کو سی ای سی، یو جی سی کی جانب سے پرکرتی انٹرنیشنل ڈاکیومنٹری فلم فیسٹول میں اسکریننگ کے موقع پر مدعو کیا گیا ہے جو مارچ 2023 میں منعقد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: Maulana Azad National Urdu University مرکزی وزارت آبی وسائل کی ٹیم نے مانو کا دورہ کیا
پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے تعلیمی ترسیل کو فروغ دینے کی کوششوں پر آئی ایم سی کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد بین الاقوامی سطح کے تعلیمی مواد کی تیاری ہے۔ اس سلسلے میں آئی ایم سی بہترین اقدامات کر رہا ہے۔ جناب رضوان احمد، ڈائرکٹر، سنٹر نے فلموں کا تسلسل کے ساتھ مختلف قومی اور بین الاقوامی فلم فیسٹولس میں مانو کی فلموں کا انتخاب ہمارے لیے اطمینان کا باعث ہے۔
یو این آئی