نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 864 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران تین مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ دریں اثنا، ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1050 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے اور اب تک ملک میں 2,20,66,95,872 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ جمعہ کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,49,84,923 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 1087 کم ہو کر 9,092 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,31,818 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1,948 بڑھ کر 4,44,44,013 تک پہنچ گئی ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سکم میں ایکٹو کیسز کی تعداد میں 12 کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ کرناٹک میں نو، میزورم میں چار، گوا میں تین، اروناچل پردیش اور ناگالینڈ میں دو دو کیسز بڑھے ہیں۔ اس کے علاوہ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں، اوڈیشہ میں سب سے زیادہ 381 کورونا کیسز کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ کیرالہ میں 165 اور آندھرا پردیش، بہار، چنڈی گڑھ، چھتیس گڑھ، دہلی، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، پڈوچیری، پنجاب، راجستھان، تمل ناڈو، تلنگانہ، اتراکھنڈ، اتر پردیش اور مغربی بنگال میں اسی عرصے میں کورونا کے کیسز میں کمی آئی ہے۔ جب کہ مہاراشٹر، میگھالیہ اور تمل ناڈو میں بالترتیب ایک ایک شخص کی اس وائرس سے موت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Mock Drill at Muzaffarnagar Hospital کورونا کی ممکنہ لہر کے پیش نظر مظفر نگر ضلع اسپتال میں موک ڈرل
یو این آئی