ETV Bharat / bharat

Road Accident In Champawat اتراکھنڈ میں کار کھائی میں گری، تین افراد کی موت

author img

By

Published : Mar 5, 2023, 8:41 PM IST

اتراکھنڈ کے چمپاوت میں سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو نزدیک کے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں و زیر علاج ہیں۔ اس حادثے پر وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

چمپاوت/نینی تال: اتراکھنڈ کے چمپاوت ضلع کے چلتھی میں الٹو کار حادثے میں تین لوگوں کی المناک موت ہو گئی۔ لاشوں کو کافی کوشش کے بعد کھائی سے نکالا گیا۔ انتظامیہ نے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق سڑک حادثہ اموڑی-کھتولی روڈ پر دودھوری کے نزدیک پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ کار نمبر یو کے 05 اے 7660 بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گر گئی۔ کار میں پانچ افراد سوار تھے جن میں سے تین کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں راجندر سنگھ (40) ساکن تلی کھٹولی، شنکر سنگھ (55) ساکن کانڈا ڈولا اور جگت (62) ساکن لڑا بورا شامل ہیں جبکہ کندن سنگھ اور سوروپ سنگھ زخمی ہوئے ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ فورس (ایس ڈی آر ایف)، پولیس ٹیم کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کی ٹیم جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوئی۔ مقامی لوگ سب سے پہلے جائے حادثہ پر جمع ہوئے اور راحت اور بچاؤ کام شروع کیا۔ زخمیوں کو 108 ایمرجنسی سروس کے ذریعے ٹنک پور اسپتال بھیجا گیا۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے آبائی علاقے میں پیش آنے والے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرنے والوں اور زخمیوں کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے افسران کو تمام زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ تقریباً 3:45 بجے پیش آیا۔ 5 افراد کار سے آموڑی سے کھٹولی جا رہے تھے کہ اس دوران کار کی بریک فیل ہو گئی اور ڈرائیور کا کنٹرول کھو بیٹھا جس کے نتیجے میں کار گہری کھائی میں جا گری۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ کار میں سوار تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ دو زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Dehradun Road Accident دہرادون سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.