گجرات پنچایت سیوا سلیکشن بورڈ کے جونیئر کلرک کے پیپر لیک ہونے کے بعد آخری لمحات میں امتحان کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اس معاملے میں پیپر لیک کرنے والے جیت کمار کو گجرات اے ٹی ایس نے گرفتار کر لیا ہے۔ گجرات اے ٹی ایس نے جیت کمار کو حیدرآباد سے گرفتار کیا ہے۔ گرفتاری کے بعد اسے آج احمدآباد لایا گیا ہے۔ اس معاملے میں دو اور افراد بھاسکر چودھری اور ردھی چودھری کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ دونوں اسٹیک وائز ٹیکنالوجی کے مینیجر ہیں۔
بتا دیں کہ گجرات پنچایت سیوا سلیکشن بورڈ کے جونیئر کلرک بھرتی کے امتحان میں 1181 جونیئر کلرک کے عہدوں کے لیے امتحان 29 جنوری کو 2995 مراکز پر ہونا تھا لیکن بورڈ نے امتحان کے کچھ وقت پہلے ہی امتحانات کو ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔ پرچہ لیک ہونے کی وجہ سے امتحان اگلے سو دنوں میں دوبارہ منعقد کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ایک اور پرچہ لیک ہونے سے ناراض لاکھوں امیدوار احمد آباد، آنند، لناوڑا، وڈودرا، راجکوٹ اور بس اسٹیشن پر جمع ہوئے اور اپنے غصے کا اظہار کیا۔
اس معاملے پر گجرات اے ٹی ایس نے ملک بھر میں پانچ مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کیا اور گجرات کے دو مقامات سمیت سات مقامات پر چھاپے مارے۔ اس تعلق سے اسٹیک وائس ٹیکنالوجی کے منیجر بھاسکر چودھری کی اہلیہ ردھی چودھری نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ میں اس بات سے لاعلم ہوں۔ میں دوسرے لوگوں کو نہیں جانتی میں ڈائریکٹر کے عہدے سے اوپر ہوں لیکن کوئی کام نہیں کرتی صرف میرا نام چل رہا ہے۔
واضح رہے کہ اے ٹی ایس نے جونیئر کلرک کے امتحان کے پرچہ لیک کرنے کے معاملے میں 15 افراد کو گرفتار کیا تھا ان میں خاص کر بھاسکر چودھری کو اہم سمجھا جاتا ہے۔ بھاسکر چودھری اسٹیک وائس ٹیکنالوجی میں تعلیمی خدمات انجام دے رہے ہیں، اس میں آن لائن امتحانی مراکز، طلباء کے لئے مختلف سرکاری تربیت سینٹر، کمپیوٹر آؤٹ سورسنگ، کارپوریٹ ٹریننگ بی پی او، کے پی او، کال سینٹر ان کی تنظیم کے ذریعے چلتے ہیں۔