ETV Bharat / bharat

ششیکلا کی حمایت پر اے آئی اے ڈی ایم کے، کے تین رہنما معطل

author img

By

Published : Feb 3, 2021, 12:05 PM IST

تملناڈو میں برسر اقتدار اے آئی اے ڈی ایم کے نے پارٹی کی سابق سربراہ جے للتا کی قریبی اور پارٹی سے معطل رہنما وی کے ششیکلا کی حمایت اور خیر مقدم میں پوسٹر لگوانے والے پارٹی کے تین رہنماوں کو منگل کے روز پارٹی سے معطل کر دیا۔

ششیکلا کی حمایت پر اے آئی اے ڈی ایم کے، کے تین رہنما معطل
ششیکلا کی حمایت پر اے آئی اے ڈی ایم کے، کے تین رہنما معطل

اے آئی اے ڈی ایم کے‘ کے کوآرڈینیشن اور نائب وزیراعلیٰ او پنیرسیلوم، کوآرڈینیٹر اور وزیر اعلیٰ ای کے پلانی سوامی نے مشترکہ بیان جاری کرکے پارٹی کے تین عہدیداران کے مبینہ طور پر پارٹی مخالف سرگرمیوں میں شامل رہنے کے الزام میں پارٹی سے خارج کرنے کا اعلان کیا۔

جن عہدیداران کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے، ان میں ضلع تھینی کے انڈیپتّی (مغرب) پنچایت یونین ایم جی آر مندرم کے صدر ایم چِنّا راجہ، تیروچی کے تیروویرومبر (مشرق) کے اے این سوامی ناتھن اور ضلع مائیلدوتورَے کے سیمبنرکوئل (شمالی) کے اقلیتی امور کے سکریٹری اے قطب الدین شامل ہیں۔

قبل ازیں ششیکلا کی آمدنی سے زائد اثاثے کے معاملے میں کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کے سینٹرل جیل میں چار برسوں کی سزا کاٹنے کے بعد گذشتہ 27 جنوری کو رہا ہو کر ان کے خیرمقدم میں ان کے حامیوں نے تملناڈو کے مختلف علاقوں میں پوسٹر اور بینر لگائے ہیں۔

پلانی سوامی نے واضح طور پر کہا کہ اے آئی اے ڈی ایم کے میں ششیکلا کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے اور انھیں پارٹی میں دوبارہ شامل نہیں کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.