ETV Bharat / bharat

Bomb Threat To VHP Office : وی ایچ پی دفتر کو اڑانے کی دھمکی دینے کے الزام میں ایک شخص گرفتار - جھنڈے والان میں واقع وشو ہندو پریشد کا دفتر

مدھیہ پردیش کے رہنے والے پرنس پانڈے نام کے شخص کو دہلی میں واقع وی ایچ پی کے دفتر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ A Person Entered In VHP Office And Gave Threat For Blast

وی ایچ پی کے دفتر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا گرفتار

author img

By

Published : Jul 27, 2022, 5:12 PM IST

نئی دہلی: پرنس پانڈے نام کے ایک شخص نے قومی دارالحکومت دہلی کے جھنڈے والان میں واقع وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے دفتر میں داخل ہوکر مبینہ طور پر دفتر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی۔ وہاں موجود کارکنان نے فوری طور پر مذکورہ شخص کو پکڑ کر کمرے میں بند کر دیا۔ اس کے بعد معاملہ پولیس کو دیا گیا۔ پولیس نے فی الحال ملزم کو حراست میں لے لیا ہے اور اس سے واقعہ کے بارے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ملزم مدھیہ پردیش کا رہنے والا ہے۔ Blow up Vishwa Hindu Parishad office in Delhi

وسطی ضلع کی ڈی سی پی شویتا چوہان نے بتایا کہ رات 12:41 بجے پولیس کو ایک کال موصول ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ ایک شخص نے وی ایچ پی کے دفتر میں گھسنے کی دھمکی دی ہے۔ جھنڈے والا مندر کے اوپر واقع وی ایچ پی دفتر میں داخل ہوکر مذکورہ شخص نے کہا کہ وہ اس دفتر کو بم سے اڑا دے گا۔ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

وی ایچ پی کے دفتر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا گرفتار

بتایا جارہا ہے کہ ملزم مدھیہ پردیش کے گاؤں بھٹاوالی کا رہنے والا ہے اور اس کی عمر 26 برس ہے۔ ملزم نے بتایا کہ وہ گریجویٹ ہے اور اس کے والد ایک سرکاری ہسپتال میں ڈرائیور ہیں جب کہ والدہ گھریلو کام کرتی ہیں۔ اس کے خاندان میں اس کی ایک چھوٹی بہن ہے جو ایم ایس سی کر رہی ہے۔

پرنس نے بتایا کہ وہ 22 جولائی کو اپنی خالہ کے ساتھ دہلی آیا تھا۔ وہ فتح پور بیری کے علاقے میں مقیم تھا۔ اس کے چچا چھتر پور کے ایک فارم ہاؤس میں کام کرتے ہیں۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ اس کے گاؤں کے ایک خاندان نے عیسائیت اختیار کر لی تھی۔ اس نے بتایا کہ وہ آر ایس ایس کا حامی ہے لیکن آر ایس ایس کی طرف سے کچھ نہیں کیا جا رہا تھا جس کی وجہ سے وہ ناراض تھا۔ فی الحال پولیس نے اسے حراست میں لے لیا ہے۔ دہلی پولیس کے علاوہ اسپیشل برانچ کی ٹیم اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ SC lawyer Received Threat: سپریم کورٹ کے وکیل ونیت جندال کو دھمکی آمیز خط موصول

وشو ہندو پریشد کے ترجمان ونود بنسل نے بتایا کہ رات تقریباً 12:15 بجے مذکورہ شخص سب سے پہلے اوداسین آشرم گیا اور وہاں کے لوگوں کو دھمکیاں دینے کے بعد وشو ہندو پریشد کے دفتر آیا۔ یہاں آکر اس نے دھمکی دی کہ وہ وشو ہندو پریشد اور سنگھ کی بنائی ہوئی تمام عمارتوں کو بم سے اڑا دے گا۔ وہاں موجود لوگوں نے اسے پکڑ کر ایک کمرے میں بند کر دیا اور پولیس کو معاملے کی اطلاع دی۔' انہوں نے بتایا کہ اس شخص کے ہاتھ میں کلاوا بندھا ہوا تھا۔ فی الحال اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.