کولکاتا: حج 2022 کے لیے ریاستی مغربی بنگال حج کمیٹی کی تیاریاں جاری ہیں۔ آئندہ 17 جون کو صبح 10.30 بجے حج کے لیے کولکاتا سے پہلی فلائٹ روانہ ہو گی اور آخری فلائٹ 3 جولائی کو آخری فلائٹ ہوگی۔ ہر سال کولکاتا سے بنگال کے علاوہ بہار، جھارکھنڈ اور اڑیسہ کے علاوہ آسام، منی پور و تریپورہ سے بڑی تعداد میں عازمین کی روانگی ہوتی ہے۔ ریاست مغربی بنگال سے کل 5200 عازمین کی روانگی ہوگی جب کہ بہار، جھارکھنڈ، اڑیسہ، منی پور، تریپورہ اور آسام سے کل 4200 عازمین روانہ ہوں گے۔ حج کے تمام تر کاغذی کارروائی نیوٹاؤن حج ہاؤس سے ہوگی۔ Thousands of Hajis Will Leave Kolkata
حج 2022 کی تمام تیاریاں تقریبا مکمل ہو چکی ہیں۔ ریاستی حج کمیٹی مغربی بنگال کی تیاریاں زو شور سے جاری ہیں۔ ریاستی حج کمیٹی کے تینوں مراکز حج ہاؤس پارک سرکس، حج ٹاور کوئی کھالی اور مدینۃ الحجاج میں حج کے لیے عازمین پہنچ رہے ہیں دستاویزی کارروائی مدینۃ الحجاج میں ہی ہو رہی ہے۔ اس بار مغربی بنگال سے 5200 عازمین حج کے لیے روانہ ہو رہے ہیں ۔جب کہ ہر سال کی طرح بنگال سے آس پاس کی ریاستوں کے عازمین کی ایک بڑی تعداد اس بار بھی کولکاتا سے حج کے لیے روانہ ہوں گی۔ ریاستی حج کمیٹی کا کوٹا اس بار بھی مکمل نہیں ہو پایا۔ آس پاس کے ریاستوں سے اس بار 4200 عازمین کولکاتا سے حج کے لیے روانہ ہوں گے۔ بہار اور جھارکھنڈ کے تمام عازمین کولکاتا سے ہی حج کے لیے روانہ ہوں گے۔ اس کے علاوہ اڑیسہ اور شمال مشرقی ریاستوں منی پور، تریپورہ اور آسام کے عازمین بھی کولکاتا سے حج کے لیے روانہ ہوں گے۔

ریاستی حج کمیٹی کے سی ای او محمد نقی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ریاستی حج کمیٹی حج 2022 کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔ آئندہ 17 جون صبح 10.30 بجے پی فلائٹ جدہ کے لیے روانہ ہوگی اور آخری فلائٹ آئندہ 3 جولائی کو ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر کاغذی کارروائی ریاستی حج کمیٹی کے مدینۃ الحجاج نیوٹاؤن سے کی جائیں گی۔
روانگی سے 48 گھنٹے قبل عازمین کو آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ جو عازمین دوسری ریاستوں سے یا دور دراز سے آئیں گے ان کے لیے رعایتی قیمت پر رہائش کا انتظام مدینۃ الحجاج نیوٹاؤن اور کوئی کھالی حج ٹاور میں رہے گا۔ اس بار بھی نیو ٹاؤن سے ہی عازمین کو گھر والوں کو روانہ کرنا ہوگا چیکنگ کی کارروائی نیو ٹاؤن میں ہی کر لی جائے گی اور یہاں سے عازمین کو بس لیکر ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے بتایا کہ چونکہ بہت سی عرضیاں خارج کر دی گئیں اس لیے عازمین کی تعداد میں اس بار کمی ہو گئی ہے۔ نیوٹاؤن میں عازمین کے لیے تمام طرح کے انتظامات کیے جائیں گے۔ عازمین کے گھر والوں کو نیوٹاؤن سے ہی عازمین کو رخصت کرنا ہوگا۔ اہل خانہ کو ایئرپورٹ سے جاکر رخصت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی کیونکہ ایئر پورٹ پر کافی بھیڑ ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے کافی دشواریاں ہوتی ہیں۔