1661 - سکھ مذہبی گرو ہر رائے کا انتقال ہوا۔
1945 - ہانگ کانگ میں ہوئے کشتی حادثے میں 1550 افراد ہلاک ہوئے۔
1956 - اقوام متحدہ نے اس وقت کے سوویت یونین سے یورپی ملک ہنگری سے دستبرداری کی اپیل کی۔
1957 - برطانیہ نے کرسمس جزائر کے قریب ایٹمی تجربہ کیا۔
1967 - امریکہ نے نیواڈا میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔
1988 - چین میں آئے تباہ کن زلزلے میں 900 افراد لقمہ اجل بنے۔
1992 - جرمنی کے دارالحکومت برلن میں نسل پرستی کے خلاف احتجاج میں تین لاکھ افراد نے حصہ لیا۔
1998 - بنگلہ دیش کے پہلے وزیر اعظم شیخ مجیب الرحمٰن کے قتل میں 15 افراد کو سزائے موت ہوئی۔
1999 - راہل دراوڑ اور سچن تندولکر نے یک روزہ کرکٹ میچ میں 331 رنوں کی شراکت داری کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
2008 - ہندستان کا پہلا بغیر پائلٹ خلائی مشن ’چندریان ْ 1‘ چاند کے مدارمیں پہنچا۔
2013 - فلپائن کے صوبہ ہینان میں آئے تباہ کن سمندری طوفان سے چھ ہزار افراد کی موت ہوئی۔
2013 - صومالیہ کے موغادیشو میں ہوئے کار بم دھماکے سے 11 افراد ہلاک۔