فروری کی 5 تاریخ کو جب کہ کرناٹک ہائی کورٹ Karnatka High Court میں حجاب کا معاملہ زیربحث تھا، تبھی حکومت کرناٹک نے ریاست بھر کے سرکاری کالجز کے مینیجمینٹ کمیٹیوں کو ایک سرکیولر جاری کیا تھا جس میں حجاب پر پابندی عائد Hijab Banned کی گئی تھی۔
اس پورے معاملے کے متعلق پیٹیشنر عارف جمیل نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ہائی کورٹ کے انٹیرم آرڈر سے طالبات کے دستوری حقوق کی پامالی ہورہی ہے، لہذا اسی وجہ سے وہ سپریم کورٹ پہونچے ہیں۔