ETV Bharat / bharat

Train Engine Stolen In Barauni ریل انجن کی چوری جیسا کوئی واقعہ نہیں ہوا، محکمہ ریلوے کا بیان - بہار میں چوری کا عجیب

بہار کے برونی میں ٹرین کا انجن چوری کا ایک معاملہ سامنا آیا ہے۔ حالانکہ محکمہ ریلوے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرنگ بنا کر ریل انجن کی چوری جیسا کوئی واقعہ نہیں ہوا، یہ جھوٹی خبر ہے۔ وہیں دوسری طرف کہا جا رہا ہے کہ انجن چوری کرنے کے لیے چوروں نے سرنگ کھود کر چوری کی واردات کو انجام دیا۔ Train Engine Stolen In Barauni

بہار کے برونی میں ٹرین کا انجن چوری، تین گرفتار

author img

By

Published : Nov 25, 2022, 5:19 PM IST

Updated : Nov 25, 2022, 7:35 PM IST

بیگوسرائے: بہار میں چوری کا ایک عجیب معاملہ سامنے آیا ہے۔ دراصل بہار کے برونی میں ٹرین کا انجن چوری ہوگیا۔ انجن چوری کرنے کے لیے چوروں نے سرنگ کھود کر چوری کی واردات کو انجام دیا حالانکہ محکمہ ریلوے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرنگ بنا کر ریل انجن کی چوری جیسا کوئی واقعہ نہیں ہوا، یہ جھوٹی خبر ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مظفر پور میں 18 نومبر کو ریلوے پولیس اور اسپیشل ویجیلنس کی ایک ٹیم نے ایک کباڑ کی دکان پر چھاپہ مارا۔ اس دوران چھاپہ مار ٹیم کو چوری شدہ ریلوے انجن کے پرزے ملے۔ اس معاملے میں تین چور بھی پکڑے گئے۔ پوچھ گچھ کے دوران چوروں نے سارے راز اگل دیے۔ یہ سن کر پولیس سے لے کر محکمہ ریلوے کے افسران تک کے ہوش اڑ گئے۔ Train Engine Stolen In Barauni

وہیں بہار کے برونی میں ٹرین انجن چوری معاملے میں محکمہ ریلوے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرنگ بنا کر ریل انجن کی چوری جیسا کوئی واقعہ نہیں ہوا، یہ جھوٹی خبر ہے۔ یہ پورا معاملہ ایسٹ سنٹرل ریلوے سے متعلق ہے۔ اس معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے ایسٹ سنٹرل ریلوے حاجی پور کے پی آر او بیرندر کمار نے کہا کہ ٹرین کے انجن کی چوری جیسا کوئی واقعہ نہیں ہوا ہے، یہ جھوٹی خبر ہے۔ برونی اسٹیشن کے قریب ایک اسپیئر ریل انجن رکھا گیا تھا، جس کے اندر سے چور تاریں چوری کر کے لے گئے تھے۔ آٹھ دس روز قبل چھاپے مارے گئے اور چوری میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ جس میں وہ چور اور اسکریپ ڈیلر شامل ہیں جن کو انجن کے پرزے فروخت کیے گئے تھے۔

سی پی آر او، ایسٹ سنٹرل ریلوے، حاجی پور بریندر کمار نے بتایا کہ وہاں کوئی سرنگ نہیں، باؤنڈری کے قریب مٹی ہٹانے کی وجہ سے ستون کے نیچے تھوڑا سا راستہ (گڑھا) بنا دیا گیا۔ جو اکثر باؤنڈری کے نیچے ستون کے قریب بنایا جاتا ہے۔ نہ کوئی سرنگ بنائی گئی اور نہ ہی کوئی انجن چوری ہوا۔ کیبلز چوری کرنے والے تمام چوروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔"

بتا دیں کہ 18 نومبر کو ریلوے پولیس اور اسپیشل ویجیلنس کی ایک ٹیم نے مظفر پور میں چھاپہ مارا تھا۔ جس میں ریل کے انجن سے چوری ہونے والا لاکھوں روپے مالیت کا تانبا اور ایلومینیم کا سکریپ برآمد ہوا۔ ٹیم نے صدر تھانہ کے علاقے گوبرساہی میں واقع 'ساہو برتن بھنڈار' کی دکان پر چھاپہ مارا تھا۔ چھاپے میں مظفر پور آر پی ایف کے علاوہ گڑھارا اور سون پور آر پی ایف کی ٹیمیں تعینات کی گئی تھیں۔ اس دوران تین چوروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

اس گینگ کے سرغنہ چندن کمار سے پوچھ گچھ کی بنیاد پر مظفر پور کے صدر تھانہ علاقہ کے پربھات نگر کالونی کے منوہر لال ساہ کے سکریپ گودام پر چھاپہ مارا گیا۔ جہاں سے 13 چوری شدہ بورا ریلوے انجن کے پرزے برآمد ہوئے۔ جس کی لاگت کا تخمینہ 30لاکھ روپے سے زائد تھا۔ چھاپے میں منشی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا تاہم اسکریپ گودام کا مالک منوہر لال ساہ اطلاع ملتے ہی چھت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ جن کی تلاش جاری ہے۔

اس معاملے پر ویجیلنس ٹیم کے انسپکٹر اختر شمیم ​​خان نے بتایا تھا کہ "یہ ایک مشترکہ چھاپہ تھا۔ جس میں گزشتہ سال گڑھاڑہ کے قریب ریلوے انجن کے پرزوں کی چوری کے معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس معاملے میں گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ کے بعد مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔"

یہ بھی پڑھیں: Gaya Youth Vicky Yadav وکی یادو نے موٹر سائیکل کی چوری کو روکنے کے لیے آلہ تیار کیا

Last Updated : Nov 25, 2022, 7:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.