ETV Bharat / bharat

Karnataka Assembly Election شہر کو پُرامن بنانے کے لئے سیکولر پارٹیوں کا انتخاب کرینگے، سماجی کارکن

کرناٹک اسمبلی انتخابات کے پیش نظر منڈیہ شہر کے سماجی کارکن نعمت کا کہنا ہے کہ منڈیہ ایک پر امن شہر ہے لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے یہاں بھی ہندو اور مسلمان کے درمیان نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔Karnataka Assembly Election

شہر کو پُرامن بنانے کے لئے سیکولر پارٹیوں کا انتخاب کرینگے، سماجی کارکن

author img

By

Published : Nov 30, 2022, 5:13 PM IST

بنگلور: ریاست کرناٹک میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ای ٹی وی بھارت نے مقامی لوگوں سے بات کرکے ان کے رجحانات کو جاننے کی کوشش کی۔ اس دوران منڈیہ شہر کے سماجی کارکن نعمت نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ منڈیہ میں تمام سیاسی پارٹیوں کی جانب سے کئی وعدے کئے گئے لیکن وہ وعدے صرف زبانی جمع خرچ ثابت ہوئے اور زمینی سطح پر ان کا کوئی نفاذ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ منڈیہ شہر میں عوام کو کئی مسائل در پیش ہیں، جن کے متعلق نہ ہی مقامی رکن اسمبلی اور نہ ہی رکن پارلیمان کی جانب سے کوئی اقدامات کئے گئے ہیں، جس سے عوام میں کافی ناراضگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منڈیہ ایک پر امن شہر ہے لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے یہاں بھی ہندو اور مسلمان کے درمیان نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور یہاں کے پُرامن ماحول کر خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ They will choose secular parties to make the city peaceful says social worker

شہر کو پُرامن بنانے کے لئے سیکولر پارٹیوں کا انتخاب کرینگے، سماجی کارکن

مزید پڑھیں:۔ Karnataka Assembly 2023 انتخابات کے پیش نظر عام مسلمانوں میں بیداری کا فقدان ہے، سماجی کارکنان

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے حالات میں منڈیہ میں آئندہ انتخابات کے پیش نظر یہ لازمی ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو روکا جائے تاکہ منڈیہ کے حالات سازگار رہیں اور یہاں ہندو مسلم بھائی چارہ برقرار رہے، اسی لئے سیکولر پارٹیوں یعنی کانگریس یا جے ڈی ایس کو ووٹ دیکر مقامی عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.