ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران مدارس ٹیچرز کے مسائل Problems of Madrassa Teachers کے سوال پر قمر علی نے کہا کہ مدارس ٹیچرز کے مسائل کو حل کرنے کے لئے حکومت مسلسل کوشاں ہے۔ ریاستی حکومت نے پہلی دفعہ یہ نظام تیار کیا ہے، جس میں مدارس ٹیچرز کو ماہ کی پیلی تاریخ کو تنخواہ دی جاتی ہے۔
اس موقع پر بات چیت میں قمر علی نے کہا کہ اتر پردیش میں کوئی بھی غیر قانونی مدرسہ Qamar Ali ON Madrasas in UP نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا زور ہے کہ مدارس میں دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم بھی فراہم کی جائے۔ یہی وجہ ہے کہ مدارس سے آئی پی ایس، آئی اے ایس نکل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں ہر برس مدارس کے بجٹ میں 10 فیصد کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم کی منفرد پہل
مدارس ٹیچرز کو دیگر اسکول ٹیچرز کی مانند تنخواہ Madrasa Board Teachers Salary نہ ملنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کے ذریعہ خراب کیے گئے نظام کو درست کرنے کے لئے حکومت مسلسل لگی ہے۔
مدارس تعلیم میں کسی بھی قسم کی اسٹریم نہ ہونے کے سوال کا انہوں نے واجب جواب نہیں دیا۔ اس سوال کے جواب میں بھی وہ اپنی حکومت کی کامیابیاں گنانے لگے۔
مدارس پر سوال اٹھاکر مقبولیت حاصل کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم سخت ہیں اور جو بھی غلط بیانی کرتا ہے، اس پر کاروائی کی جاتی ہے۔