ETV Bharat / bharat

جے پور: حکومتی ایڈوائزری پر عمل کرتے ہوئے عَلم کی روایت ادا کی گئی

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں اسلامی سال کے پہلے ماہ کی سات تاریخ کو ادا کی جانے والی علم کی روایت عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی گئی۔

tradition of alam
tradition of alam
author img

By

Published : Aug 18, 2021, 12:55 PM IST

دارالحکومت جے پور میں حکومت کی جانب سے عائد پابندی کے سبب نا تو کوئی بڑا جلوس اور نا ہی کسی بڑی محفل کا انعقاد کیا گیا جبکہ اس دوران ضرورتمند لوگوں کو کھانا کھلایا گیا اور جگہ جگہ پر لنگر لگائے گئے۔ عوام نے یہ روایت اپنے اپنے گھروں میں ادا کی۔ اس دوران حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی نیاز بھی دلائی گئی۔

tradition of alam

وہیں، اس موقع پر امام باڑوں میں چراغاں کیا گیا اور ان کو روشنیوں سے منور کیا گیا۔ ان امام باڑوں میں حکومتی ایڈوائزری کے مطابق محدود لوگوں کو ہی داخلہ کی اجازت دی گئی۔ باقی لوگوں نے اپنے اپنے گھروں میں علم کی روایت ادا کی۔ اس دوران عالمی وبا کورونا کے خاتمے کے لئے دعا بھی کی گئی۔

مزید پڑھیں:۔ محرم تہوار نہیں بلکہ غم کا مہینہ اور ظلم کے خلاف احتجاج ہے: مولانا کلب جواد نقوی

چاندپول علاقے کے رہائشی و سماجی رکن محمد عمر نے بتایا کہ حکومتی ایڈوائزری کے باعث کوئی بھی بڑا پروگرام نہیں منعقد کیا گیا، ہم نے حکومتی ایڈوائزری کا مکمل خیال رکھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آج 7 تاریخ کو علم کی روایت ادا کی جاتی ہے۔ تاہم حکومتی ایڈوائزری کی وجہ سے لوگوں نے اس روایت کو اپنے اپنے گھروں میں ادا کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.