ETV Bharat / bharat

تیس ستمبر تک پورے مدھیہ پردیس کو ویکسینیٹ کرنے کا ہدف - ای ٹی وی بھارکی خبر

ریاست مدھیہ پردیش میں حکومت وقت کے ذریعے لگاتار کورونا وبا سے بچنے کے لیے ویکسینیشن بیداری مہم کے ساتھ ویکسینیشن مہا مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔

vaccinate
تیس ستمبر تک پورے مدھیہ پردیس کو ویکسینیٹ کرنے کا ہدف
author img

By

Published : Sep 29, 2021, 2:28 PM IST

ریاست کے وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن وشواس سارنگ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست مدھیہ پردیش مسلسل ویکسینیشن کے معاملے میں ریکارڈ قائم کر رہا ہے اور ہمارا ہدف ہے کہ ہم 30 ستمبر تک پوری ریاست کو 100 فیصد ویکسینیٹ کردیں۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ بھی ہیں جو اپنے کاروبار یا ذرائع معاش کے سلسلے میں ریاست کے باہر ہیں۔ ان لوگوں کے علاوہ وہ محکمہ صحت کا عملہ لوگوں کے گھر جا کر ایک ایک کو ویکسین لگا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بھی لوگ سامنے آرہے ہیں جو ویکسین نہیں لگانا چاہتے۔ وہ اس بات کا خیال رکھیں کہ ویکسین لگانے سے ان کو کسی بھی طرح کی پریشانی یا کوئی بیماری ہو گئی، اس لئے ہم سب سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ آگے آئے اور ویکسین ضرور لگائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مدھیہ پردیش حکومت کے خلاف 75 سالہ دادی کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ہمارے اس کام میں مدد کی ہے ہم اس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ وہیں وزیر میڈیکل تعلیم وشواس سارنگ نے ریاست میں لگاتار بڑھ رہے ڈینگو کے مریضوں اور اس کے علاج پر کہا کہ حکومت نے اس کے لیے پوری طرح سے انتظام کیے ہیں اور لوگوں کو علاج کے ساتھ دوائی بھی برابر مل رہی ہے۔ وشواس سارنگ نے ریاست میں بڑھ رہے بچوں میں وائرل بخار پر کہا کہ یہ بخار موسمی بخار ہے اور یہ ہر سال کی طرح اس سال بھی لوگوں کو متاثر کر رہا ہے اور ہم نے اس کے لئے بھی ہسپتالوں میں معقول انتظام کیے ہیں۔ اس لیے عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.