ETV Bharat / bharat

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو نیا چیمپئن ملے گا - sports news

ٹی 20 ورلڈ کپ کو اتوار کو ایک نیا چیمپئن ملے گا۔ دراصل یہاں جاری ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ 2021 کے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں اتوار کو ہونے والے فائنل میں دو ہمسایہ ممالک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہوں گے اور اگر ان میں سے کوئی جیت جاتا ہے تو ٹی 20 ورلڈ کپ کو نیا چیمپئن ملے گا۔

The T20 World Cup will have a new champion
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو نیا چیمپئن ملے گا
author img

By

Published : Nov 13, 2021, 8:45 PM IST

دونوں ٹیمیں آج تک یہ خطاب نہیں جیت سکی ہیں۔ جہاں آسٹریلیا دوسری بار اس ٹورنامنٹ کا فائنل کھیل رہا ہے، وہیں نیوزی لینڈ پہلی بار فائنل میں پہنچا ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا 2010 کے ایڈیشن کے فائنل میں پہنچا تھا جس میں اسے انگلینڈ کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ آئی سی سی ٹورنامنٹس کی کامیاب ترین ٹیم ہونے کے باوجود آسٹریلیا آج تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ خطاب اپنے نام نہیں کرسکی ہے لیکن اس بار وہ اسے حاصل کرنے سے صرف ایک قدم دور ہے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ ہے جو پہلی بار فائنل میں پہنچا ہے۔ اس سے قبل وہ 2007 اور 2016 کے ایڈیشنز میں سیمی فائنل تک پہنچا تھا لیکن وہ بالترتیب پاکستان اور انگلینڈ سےہارگیا تھا ۔ تاہم نیوزی لینڈ گزشتہ چند سالوں میں ایک مضبوط ٹیم کے طور پر ابھری ہے۔خاص طور پر موجودہ سال کی بات کریں تو اس نے مضبوط ٹیم انڈیا کو شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا خطاب جیتا۔ پہلی آئی سی سی خطاب جیت سے ملے حوصلے کو اس نے موجودہ ٹی 20 عالمی کپ میں بھی برقرار رکھا ہے۔ اب تک نیوزی لینڈ کی مہم شاندار رہی ہے اور اب وہ ایک اور آئی سی سی ٹائٹل یعنی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹائٹل سے صرف ایک جیت دور ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم ڈھاکہ پہنچی

آئی سی سی ٹورنامنٹس میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ زیادہ تر یکطرفہ رہے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر ہم 2015 کے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کی بات کریں تو آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو یکطرفہ انداز میں سات وکٹوں سے شکست دے کر اپنا پانچواں ون ڈے ورلڈ کپ جیتا۔ اس کے ساتھ ہی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں دونوں ٹیموں کے درمیان واحد میچ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ میچ 2016 کے ایڈیشن میں ہوا تھا۔

مجموعی اعداد و شمار کی بات کریں تو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ اب تک 14 مرتبہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں آمنے سامنے آچکے ہیں جس میں آسٹریلیا نے نو اور نیوزی لینڈ نے پانچ میچ جیتے ہیں۔ تاہم نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو گھریلو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تین۔دو سے شکست دی تھی ۔

تاہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں اچھی فارم میں نظر آ رہی ہیں۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ دونوں ایک بار کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والے بالترتیب انگلینڈ اور پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئے ہیں، جو ٹورنامنٹ کے فیورٹ سمجھے جارہے تھے۔ آسٹریلیا کے لیے ڈیوڈ وارنر، مشل مارش، ایڈم زمپا، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، پیٹ کمنز جب کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان کین ولیمسن، ڈیرل مشل، جمی نیشم، ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ، ایش سودھی اور مشل سینٹنر اچھی فارم میں ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.