ETV Bharat / bharat

آج سپریم کورٹ لکھیم پور معاملہ کی سماعت کرے گ‍ا - تفصیلی رپورٹ

گزشتہ کل سپریم کورٹ نے لکھیم پور کھیری معاملے پر ایک اہم سماعت کی تھی، جس میں سپریم کورٹ نے یوپی حکومت کو ایک دن کا وقت دیا تھا اور آج یعنی جمعہ کو تفصیلی رپورٹ داخل کرنے کو کہا تھا۔ اس رپورٹ میں مرنے والوں کی معلومات، ایف آئی آر کی معلومات، کس کو گرفتار کیا گیا اور انکوائری کمیشن وغیرہ کے بارے میں جانکاری دینا ہے۔

The Supreme Court will hear the Lakhimpur case today
آج سپریم کورٹ لکھیم پور معاملہ کی سماعت کرے گ‍ا
author img

By

Published : Oct 8, 2021, 7:55 AM IST

Updated : Oct 8, 2021, 9:37 AM IST

سپریم کورٹ آج لکھیم پور معاملہ کی دوبارہ سماعت کرے گ‍ا، اس دوران اترپردیش حکومت ایک تفصیلی رپورٹ داخل کرے گی۔

گزشتہ کل سپریم کورٹ نے لکھیم پور کھیری معاملے پر ایک اہم سماعت کی تھی، جس میں سپریم کورٹ نے یوپی حکومت کو ایک دن کا وقت دیا تھا اور آج یعنی جمعہ کو تفصیلی رپورٹ داخل کرنے کو کہا تھا۔ اس رپورٹ میں مرنے والوں کی معلومات، ایف آئی آر کی معلومات، کس کو گرفتار کیا گیا اور انکوائری کمیشن وغیرہ کے بارے میں جانکاری دینا ہے۔

عدالت نے حکومت کو حکم دیا تھا کہ وہ متوفی کسان کی والدہ کے علاج کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے چونکہ بیٹے کی موت کی خبر سن کر ماں کو شدید صدمہ پہنچا تھا اور تب سے وہ بیمار ہیں۔

عدالت میں اترپردیش حکومت کی جانب سے گریما پرساد نے کہا کہ ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اس کے علاوہ ہائی کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: لکھیم پور کھیری: کسانوں اور بی جے پی کارکنان میں جھڑپ، 8 ہلاک

الزام ہے کہ ضلع لکھیم پور کھیری میں نائب وزیراعلی کے خلاف احتجاج کرنے آئے کسانوں پر مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کے بیٹے آشیش مشرا اور ان کے حمایتیوں نے گاڑی چڑھا دی۔ اس دوران 8 افراد ہلاک ہو گئے، حالانکہ بعد میں کسانوں نے ان گاڑیوں میں آگ لگا دی تھی۔

Last Updated : Oct 8, 2021, 9:37 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.