ETV Bharat / bharat

Sonali Phogat Death سپریم کورٹ نے کرلیز کلب کی انہدامی کارروائی پر روک لگا دی

سپریم کورٹ نے گوا حکومت کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ عدالت نے کرلیز کلب کی مسماری کے عمل پر روک لگا دی ہے۔ یہ وہی کلب ہے جہاں پارٹی کے بعد بی جے پی رہنما اور ٹک ٹاک اسٹار سونالی پھوگاٹ کا انتقال ہوگیا تھا۔ Demolition of Curlies Club

author img

By

Published : Sep 9, 2022, 12:26 PM IST

سپریم کورٹ نے کرلیز کلب کی انہدامی کارروائی پر روک لگا دی

پنجی: گرین وائلیشن کی وجہ سے کرلیز کلب کو مسمار کرنے کا عمل آج صبح شروع ہوا۔ جس کے لیے گوا پولس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی، لیکن کلب کے مالک کی جانب سے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا۔ عدالت نے کلب کو ریلیف دیتے ہوئے پلاٹ 42/10 پر بلڈوزر چلانے سے روک دیا۔ اگرچہ عدالت نے کارروائی کو مکمل طور پر نہیں روکا تاہم غیر قانونی تعمیرات کو گرایا جا سکتا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ بی جے پی رہنما اور ٹک ٹاک اسٹار سونالی پھوگاٹ کا حال ہی میں گوا میں انتقال ہوگیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس کلب میں سونالی پھوگاٹ کو نشہ آور ادویات دی جاتی تھیں۔ اس معاملے میں کلب کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی، جس میں انہیں کلب کے اندر پارٹی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔The Supreme Court stay the demolition of Curlies Club

تاہم گوا حکومت نے کوسٹل ریگولیشن زون (CIZ) کے تحت اس کلب کو منہدم کرنے کی ہدایات دی ہے۔ بی جے پی رہنما سونالی پھوگاٹ کی 23 اگست کو مشتبہ حالات میں موت ہوگئی۔ اپنی موت سے پہلے وہ اس کلب میں پارٹی کر رہی تھیں۔ پولیس کا ماننا ہے کہ سونالی پھوگاٹ کو اس کلب میں منشیات دی جاتی تھیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ کرلیز کلب گوا کے مشہور انجونا بیچ پر واقع ہے۔ سونالی پھوگاٹ کی موت کے بعد اس کلب کے مالک ایڈون نونس کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا تاہم بعد میں انہیں ضمانت مل گئی۔

مزید پڑھیں:۔ Sonali Phogat Death Case سونالی پھوگاٹ موت کیس میں قتل کا مقدمہ درج، پھوگاٹ کے جسم پر زخموں کے نشانات

آپکو بتادیں کہ بی جے پی رہنما اور بگ باس 14 فیم سونالی پھوگاٹ کا 23 اگست کو انتقال ہو گیا۔ ابتدائی مرحلے میں معلوم ہوا کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ان کے جسم پر زخموں کے نشانات پائے گئے۔ یہ چوٹ کے نشانات بی جے پی رہنما کی مشتبہ موت کی طرف اشارہ کر رہے تھے، جس کے بعد سونالی پھوگاٹ کی موت کے تین دن بعد انجونا پولیس نے ایف آئی آر درج کی۔ اہل خانہ کی شکایت پر گوا پولیس نے سونالی پھوگاٹ کے پی اے سدھیر سنگوان اور سکھویندر کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 302 کے تحت قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.