ناگپور: مہاراشٹر حکومت سرحدی دیہاتوں اور مراٹھی بھائیوں کے تعاون کے لئے ان کے ساتھ مضبوطی سےکھڑی ہے یہ یقین دہانی قانون ساز کونسل میں نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے دلایا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاستی حکومت تمام سرحدی علاقوں میں گاؤں کی ترقی کے لیے ایک خصوصی پروگرام شروع کرے گی۔ فڑنویس نے سرحدی علاقوں میں پیشرفت کے سلسلے میں اپوزیشن رہنما امباداس دانوے کے ذریعہ اٹھائے گئے مسئلہ پر بیان دیا۔ ممبران ششی کانت شنڈے، ابھیجیت ونجاری، جینت پاٹل نے بھی اس موضوع پر بات کی۔ فڑنویس نے کہا کہ مہاراشٹر انٹیگریشن کمیٹی کے اراکین جمہوری طریقے سے احتجاج کر رہے تھے۔ بھارت کے آئین نے جمہوری طریقے سے ہر ایک کو احتجاج کا حق دیا ہے لیکن کرناٹک حکومت نے ان مظاہرین کو زبردستی گرفتار کر لیا۔ یہ حکومت ان گرفتار افراد کی رہائی کے لیے فوری کارروائی کرے گی۔
مزید پڑھیں:۔ Devendra Fadnavis And Nitin Gadkari دیویندر فڑنویس کی بڑھتی مقبولیت سے سیاسی گلیاروں میں ہلچل
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مداخلت کی ہے کہ سرحدی باشندوں کے معاملے پر دونوں ریاستوں کے درمیان ہم آہنگی ہو اور ناانصافی کو روکنے کے لیے دونوں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کی موجودگی میں ایک میٹنگ ہو۔ کرناٹک کے وزیر اعلیI کے ٹویٹر ہینڈل پر کچھ اشتعال انگیز ٹویٹس تھے۔ لیکن یہ ٹویٹ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ نے نہیں کیا، اس لیے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ انہوں نے ریاستی حکومت کی طرف سے نافذ کی گئی مختلف اسکیموں، فراہم کردہ فنڈز اور مجوزہ اسکیموں کے بارے میں بھی تفصیلات مہیا کروائی ہیں۔