اینتھونی فوسی نے کہا کہ' وی اسپوتنک انہیں بہت اچھی دوا لگ رہی ہے۔ انہوں نے یونان کے اسکائی نیوز چینل سے کہا کہ' میں نے جو اعدادوشمار دیکھے ہیں، اس کے مطابق اسپوتنک وی بہت اچھی دوا لگ رہی ہے۔ میرے پاس چین کی ویکسین کے بارے میں بہت معلومات نہیں ہیں کیونکہ چین نے دو سے تین ویکسین تیار کی ہیں۔میں نے ان کی ویکسین کی تقابلی افادیت پر توجہ نہیں دی ہے لیکن میں نے جو اعداد وشمار دیکھے ہیں ان کے مطابق اسپوتنک وی اچھی دوا لگ رہی ہے'۔
امریکہ میں فائزر اور ماڈرنو کی ویکسین کے خراب اثرات پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ' اس بارے میں تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ویکسین 94سے 95فیصد تک اثر دار ہیں'۔
مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار
اسپوتنک وی اب ایسٹروجنیکا کے بعد دنیا کی دوسری سب سے زیادہ درآمد ہونے والی کووڈ۔19ویکسین ہے اور فائزر اور ماڈرن بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر آتی ہیں'۔