ETV Bharat / bharat

جے پور: درگاہ اور مندر جانے والا راستہ خستہ حالی کا شکار - حضرت دربار علی شاہ بابا رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ

درگاہ اور مندر کے پہاڑی پر واقع ہونے کی وجہ سے یہاں کا راستہ کافی خستہ حالی شکار ہے، ان دونوں ہی مذہبی مقامات پر جانے کے لئے جو سڑک ہیں وہ پوری طرح سے ٹوٹ چکی ہیں، سڑک پر جگہ جگہ گڑھے نظر آرہے ہیں، دیواریں بھی پوری طرح سے خستہ حال نظر آرہی ہیں لیکن ان پر تعمیری کام نہیں ہورہا ہے۔

درگاہ اور مندر جانے والا راستہ خستہ حالی کا شکار

author img

By

Published : Oct 15, 2021, 10:48 AM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے دہلی ہائی وے کی ایک پہاڑی واقع حضرت دربار علی شاہ بابا رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ کے نزدیک رنگیلا مہادیو کا مندر بھی ہے۔ ان دونوں ہی مذہبی مقامات پر روزانہ ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند اپنی عقیدت مندی کا اظہار کرنے کے لئے آتے ہیں۔

درگاہ اور مندر جانے والا راستہ خستہ حالی کا شکار

درگاہ اور مندر کے پہاڑی پر واقع ہونے کی وجہ سے یہاں کا راستہ کافی خستہ حالی شکار ہے، ان دونوں ہی مذہبی مقامات پر جانے کے لئے جو سڑک ہیں وہ پوری طرح سے ٹوٹ چکی ہیں، سڑک پر جگہ جگہ گڑھے نظر آرہے ہیں، دیواریں بھی پوری طرح سے خستہ حال نظر آرہی ہیں لیکن ان پر تعمیری کام نہیں ہورہا ہے۔

درگاہ اور مندر جانے والا راستہ خستہ حالی کا شکار
درگاہ اور مندر جانے والا راستہ خستہ حالی کا شکار

اطلاعات کے مطابق یہاں کئی مرتبہ حادثات بھی پیش آئے لیکن انتظامیہ کوئی توجہ نہی دے رہی ہے، وہیں کئی مرتبہ منسیپل کارپوریشن کے ذمہ داران سمیت دیگر لوگوں کو اس جانب توجہ دلانے کی کوشش کی گئی لیکن یہاں اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔

مزید پڑھیں:۔ اجمیر درگاہ کے گیٹ کو کشادہ کرنے کا منصوبہ

دربار علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ گزشتہ آٹھ سے دس برس سے یہاں کی سڑکوں کی حالت کافی خراب ہے، ہم لوگوں نے مقامی رہنما، مقامی رکن اسمبلی، مقامی پارشد، مقامی رکن پارلیمان سمیت دیگر لوگوں کو کئی مرتبہ بتایا ہے، ان لوگوں نے ہم کو بھروسہ دلایا کہ آپ کا کام ہو جائے گا لیکن آج تک کوئی کام نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر ہم گزارش کریں گے کہ اس جانب ذمہ داران توجہ دیں اور یہاں کی خستہ حال سڑک اور دیواروں کی مرمت کرائی جائے، وہیں ای ٹی وی بھارت اردو کے نمائندے سے ذمہ داران نے فون پر بات چیت کی اور کہا کہ جلد ہی اس علاقے میں سڑکوں کا تعمیری کام شروع کروا دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.