ETV Bharat / bharat

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے نتائج کل - اردو نیوز بنگال

انتخابی کمیشن نے اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے دن مغربی بنگال کے مختلف کاؤنٹنگ مراکز پر مرکزی فورسز کی 242 کمپنیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کےنتائج کل
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کےنتائج کل
author img

By

Published : May 1, 2021, 2:17 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کا اعلان کل دو مئی یعنی اتوار کے روز ہوگا۔

انتخابی کمیشن نے اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے روز ریاست کے مختلف کاؤنٹنگ مراکز پر مرکزی فورسز کی 242 کمپنیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکزی فورسز کے ساتھ ساتھ کولکاتا اور مغربی بنگال پولیس اہلکاروں کو کاؤنٹنگ مراکز پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انتخابی کمیشن نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کے دن سخت سکیورٹی انتظامات رہیں گے۔

اس دروان کسی بھی طرح کی کوئی لاپرواہی برتی نہیں جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کاؤنٹنگ مراکز پر کم سے کم لوگ رہیں گے۔جس کے لئے تمام پارٹیوں کوہدایت دے دی گئی ہے۔

انتخابی کمیشن کے مطابق تمام امیدواروں اور کاؤنٹنگ ایجنٹز کے کورونا ٹیسٹ کرائے گئے۔انہوں نے کہا کہ جن کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ نیگیٹو آئے گی انہیں ہی ووٹوں کی گنتی کے موقع پر ہال میں موجود رہنے کی اجازت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ کولکتہ ہائی کورٹ نے پہلے ہی ووٹوں کی گنتی والے دن سکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔کلکتہ ہائی کورٹ نے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے روز سیاسی سرگرمیوں کی معطلی کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کے پارٹی دفتروں کو بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.