ETV Bharat / bharat

AMU Logo: آیت والے لوگو کے استعمال کیلئے جاری نوٹس کا استقبال - یونیورسٹی رجسٹرار عبدالحمید نے ایک نوٹس جاری کیا

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے لوگو کے استعمال سے متعلق یونیورسٹی کے رجسٹرار عبدالحمید نے 10 نومبر کو ایک نوٹس شائع کی جس پر اے ایم یو طلبہ نے خوشی کا اظہار کیا۔

Impact of ETV Bharat news  registrar issue notice  the registrar issued a notice regarding the amu logo  amu logo news  controversy in amu logo  etv bharat urdu news  Aligarh Muslim University news  اے ایم یو کے لوگو سے متعلق رجسٹرار نے نوٹس جاری کی  علم الانسان مالم یعلم  یونیورسٹی رجسٹرار نے ایک نوٹس شائع کیا  علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے لوگو  یونیورسٹی رجسٹرار عبدالحمید نے ایک نوٹس جاری کیا  یونیورسٹی کا مونوگرام جس میں قرآن کی آیت لکھی ہوئی ہے
اے ایم یو کے لوگو سے متعلق رجسٹرار نے نوٹس جاری کی
author img

By

Published : Nov 11, 2021, 7:36 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے لوگو سے قرآنی آیت ''علم الانسان ما لم یعلم'' کو ہٹائے جانے پر ای ٹی وی بھارت اردو کی رپورٹ کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے آیت والے لوگو کے استعمال سے متعلق نوٹس شائع کی ہے۔ یونیورسٹی رجسٹرار کی جانب سے شائع نوٹس سے متعلق اے ایم یو طلبہ یونین کے سابق نائب صدر حمزہ سفیان کا کہنا ہے "یونیورسٹی انتظامیہ کی اس نوٹس سے ہمیں کافی خوشی ہے کہ انھوں نے یونیورسٹی کے مسائل پر غور و خوض کیا اور میں چاہوں گا کہ یونیورسٹی انتظامیہ دیگر مسائل پر بھی غور کرے جس میں سب سے بڑا مسئلہ یونیورسٹی کی کلاسز کو دوبارہ بحال کرنے کا ہے۔

اے ایم یو کے لوگو سے متعلق رجسٹرار نے نوٹس جاری کی

وہیں نوٹس سے متعلق یونیورسٹی کے سابق طلبہ اور لکھنو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عاطف حنیف کا کہنا ہے کہ رجسٹرار کی جانب سے شائع نوٹس میں اکیڈمی کونسل (ای سی) کے ریزولیشن کی بات کی جارہی ہے وہ ریزولیشن بے بنیاد ہے، ایسا لگتا ہے دیوبند اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں کوئی فرق نہیں ہے، کسی بھی ادارے، کمپنی یا تنظیم کا ایک ہی لوگو ہوتا ہے جو اس کی پہچان اور شان ہوتا ہے، یہ نوٹس برانڈنگ رول کےخلاف ہے، ٹیکنیکلی غلط ہے."

واضح رہے کہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے لوگو سے متعلق آج یونیورسٹی رجسٹرار عبدالحمید نے ایک نوٹس شائع کی ہے جس میں 4 اکتوبر 2005 کے ریزولیوشن نمبر 15 کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یونیورسٹی کا مونوگرام جس میں قرآن کی آیت لکھی ہوئی ہے اس کا استعمال ڈگری، ڈپلوما سرٹیفکیٹ، مارکشیٹ، کریکٹر سرٹیفکیٹ، شیروانی، یونیورسٹی پرچم، عمارات، گلو اینڈ سائن بورڈ، کتابوں، ڈائری، پی جی دیزرٹیشن اور پی ایچ ڈی مقالہ پر کیا جائے گا۔

ہم آپ کو بتا دیں کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے تاریخی لوگو میں موجود 'علم الانسان مالم یعلم' کو اے ایم یو کے مختلف مقامات، سرٹیفکیٹس اور کتابوں سے ہٹائے جانے کے خلاف ای ٹی وی بھارت نے 7 نومبر کو خبر شائع کی تھی جس کے بعد آج یونیورسٹی رجسٹرار نے ایک نوٹس شائع جاری کی ہے۔

قرآن کی آیت والے لوگو کا استعمال نوٹس، دعوت ناموں، پمپلیٹس، امتحانات کے پیپر، کلینڈر، فائل کور اور پروجیکٹ وغیرہ پر پرہیز کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:۔ اے ایم یو کے لوگو سے آیت 'علم الانسان ما لم یعلم' ہٹائی گئی

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ سالوں سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مختلف مقامات، کتابوں، سرٹیفکٹس، پوسٹر، بیلنس، دعوت نامہ، اہم اور تاریخی تقریب، جشن یوم سر سید، جشن صد سالہ تقریب میں بھی اے ایم یو کے لوگو میں موجود آیت "علم الانسان مالم یعلم" ڈھونڈنے سے بھی دکھائی نہیں دیا جس کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اے ایم یو انتظامیہ نے لوگو کو ایک بار پھر تبدیل کر دیا، جس کے خلاف ای ٹی وی بھارت نے 7 نومبر کو خبر شائع کی جس کے بعد آج یونیورسٹی رجسٹرار نے اے ایم یو لوگو سے متعلق ایک نوٹس شائع کیا ہے۔

کسی بھی تعلیمی ادارے کا لوگو اس کی شان اور پہچان ہوتا ہے جس کو وہ بڑی شان و شوکت، عزت و احترام کے ساتھ استعمال کرتا ہے۔ اگر بات علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے لوگو کی ہو تو یہ ایک تاریخی لوگو ہے کیونکہ اس کو خود بانی درس گاہ سرسیداحمد خان نے بنایا تھا، جس کو ضرورت اور وقت کے حساب سے چھ مرتبہ تبدیل کیا گیا۔ آخری مرتبہ تبدیلی 1951 میں کی گئی تھی۔ اس وقت اے ایم یو کے وائس چانسلر ڈاکٹر ذاکر حسین تھے۔ اس وقت کے لوگو میں موجود ملکہ وکٹوریہ کے تاج کو ہٹا کر کتاب اور دائرے میں 'علم الانسان مالم یعلم' آیت کو شامل کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.