اجمیر ہیڈ کوارٹر میں کمیشن کے سکریٹری شبھم چودھری نے آج بتایا کہ راجستھان اسٹیٹ اور ماتحت خدمات مشترکہ مسابقتی امتحانات (ابتدائی) -2021 ایک مرحلے میں 27 اکتوبر کو منعقد کیے جائیں گے۔ کمیشن مقررہ وقت میں امتحانات کا شیڈول جاری کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
راجستھان: چھٹی سے آٹھویں جماعت کے اسکولس کی آج سے کشادگی
قابل ذکر ہے کہ کمیشن کی جانب سے آر اے ایس بھرتی کے ابتدائی امتحان کا سلیبس پہلے ہی ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا ہے۔ آج کے فیصلے کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ آر اے ایس ابتدائی بھرتی امتحان اب ایک ہی دن لیا جائے گا۔
یو این آئی