ETV Bharat / bharat

Diwali 2021: وزیراعظم اور نائب صدر جمہوریہ نے دیوالی کی مبارکباد پیش کی - ایس جے شنکر نے سبھی لوگوں کو دیوالی کی مبارکباد دی

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے ملک کے باشندوں کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تہوار سب کی زندگی میں روشنی، خیر سگالی، خوش حالی اور سلامتی لے کر آئے اور لوگوں میں نئے جوش و امنگ پید ا کرے۔

The Prime Minister and Vice President of india congratulated Diwali  Prime Minister modi tweet on Diwali  Vice President tweet on Diwali  Diwali wishes 2021 news  diwali celebration in india  وزیراعظم اور نائب صدر جمہوریہ نے دیوالی کی مبارکباد پیش کی  ملک کے باشندوں کو دیوالی کی مبارکباد  مودی نے ملک کے باشندوں کو دیوالی کی مبارکباد دی  دیپاولی کے مبارک موقع پر ملک کے باشندوں کو دلی مبارکباد
وزیراعظم اور نائب صدر جمہوریہ نے دیوالی کی مبارکباد پیش کی
author img

By

Published : Nov 4, 2021, 12:04 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے باشندوں کو دیوالی کی مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے جمعرات کو ٹویٹ کیا کہ ’دیپاولی کے مبارک موقع پر ملک کے باشندوں کو دلی مبارکباد، میری دعا ہے کہ یہ روشنی کا تہوار آپ سبھی کی زندگی میں سکون، خوشحالی اور خوش بختی لے کر آئے‘۔

بھارت کے وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے سبھی لوگوں کو دیوالی کی مبارکباد دی ہے۔ ایس جے شنکر نے جمعرات کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ’دیوالی کے پاکیزہ موقع پر آپ سبھی کو ڈھیروں مبارکباد۔ امید کرتا ہوں کہ چراغوں کا یہ تیوہار سبھی کے لیے امن وسکون اور اعلیٰ صحت لائے‘۔

وہیں نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے ملک کے باشندوں کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تہوار سب کی زندگی میں روشنی، خیر سگالی، خوش حالی اور سلامتی لے کر آئے اور نئے جوش و امنگ پید ا کرے۔

نائیڈو نے بدھ کو جاری ایک پیغام میں کہا کہ روایتی جوش و خروش کے ساتھ منائی جانے والی دیوالی کا تعلق چودہ سالہ جلاوطنی کے بعد سیتا اور لکشمن کے ساتھ شری رام کی اجودھیا واپسی سے ہے۔ بدی پر نیکی کی فتح کا مظہر یہ تہوار شری رام کی زندگی کے عظیم نظریات میں ہمارے ایقان کی تصدیق کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ وزیر اعظم ایل او سی پر فوجی اہلکاروں کے ساتھ دیوالی منائیں گے

انہوں نے کہا کہ شری رام ہماری ثقافت میں صداقت، مذہب، عزم اور ہم دردی کے اوتار ہیں۔ مریادا پرشتم کو مثالی بادشاہ، فرماں بردار بیٹا، ناقابل تسخیر جنگجو اور سبھی کے لیے ترغیب دہندہ کے طور پر پوجا جاتا ہے۔ دیوالی کے جشن میں خوش حالی کی دیوی ماں لکشمی کی پوجا بھی کی جاتی ہے۔

نائیڈو نے کہا کہ روشنی کا تہوار دیوالی کے مبارک موقع پر میں اپنے ملک کے تمام باشندوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ میری تمنا ہے کہ ہماری زندگی میں روشنی، خیر سگالی ، خوش حالی اور سلامت لے کر آنے والا یہ تہوار ہماری زندگی کو مزید خوشگوار بنائے اور ہمارے آس پاس کے لوگوں کے لیے خوشیاں لے کر آئے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.