ETV Bharat / bharat

صدر جمہوریہ نے کنور میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا - ہماچل پردیش کے کنور میں لینڈ سلائیڈنگ

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ہماچل پردیش کے کنور میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے ہماچل پردیش کے گورنر اور وزیراعلیٰ سے کنور میں حادثے کے بارے میں جانکاری حاصل کی ہے۔

president
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند
author img

By

Published : Aug 12, 2021, 7:55 PM IST

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے جمعرات کو ایک ٹویٹ کے ذریعہ بتایا کہ انہوں نے ہماچل پردیش کے گورنر راجندر آرلیکر اور وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر سے بات کی ہے اور کنور میں حادثے کے بارے میں جانکاری حاصل کی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ "میں نے لوگوں کے تحفظ کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔"

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

صدر نے لکھا کہ "مجھے بتایا کیا گیا ہے کہ متاثرہ لوگوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ متاثرین کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔ "

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

یہ بھی پڑھیں: Kinnaur landslide : ہماچل پردیش: لینڈ سلائیڈنگ میں 10 لاشیں برآمد، ریسکیو آپریشن جاری

واضح رہے کہ ہماجل پردیش کے ضلع کنور کے ایک گاؤں نگلساری کے قریب میں واقع قومی شاہراہ 5 پر اچانک سے ہوئے لینڈ سلائیڈنگ میں کئی گاڑیاں اس کی زد میں آگئیں تھیں، اس حادثہ میں تقریبا 50 سے 60 لوگوں کے پھنسے ہونے کی اطلاع تھی، ریسکیو کے بعد 10 لاشیں اب تک وہاں سے برآمد کی جاچکی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.