ETV Bharat / bharat

Police Arrested the President of Muslim Parishad: 'مسلم پریشد' کے صدر کو پولیس نے حراست میں لیا

یونس چوپدار کے بڑے بھائی ذاکر چوپدار کا کہنا ہے کہ ہم لوگ اپنے گھر میں سو رہے تھے۔ اس دوران 30 سے 40 پولیس والے ہمارے گھر پر آئے اور میرے چھوٹے بھائی یونس چوپدار کو گاڑی میں بیٹھا کر لے گئے۔ The President Of the Muslim Parishad Was Arrested By The Police

مسلم پریشد کے صدر کو پولیس نے حراست میں لیا

author img

By

Published : Jan 5, 2022, 2:06 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے رام گڑھ موٹ علاقے میں واقع کربلا درگاہ کے میدان میں کابینہ وزیر مہیش جوشی کے بیٹے روہت جوشی کی جانب سے منعقد کیے جا رہے کرکٹ ٹورنامنٹ کو لیکر مار پیٹ کی دھمکی دی گئی تھی چونکہ یہ ٹورنامنٹ بغیر وقف بورڈ کی اجازت کے منعقد کیا جا رہا ہے۔ تاہم پولیس نے لڑائی کی دھمکی دینے والے راجستھان مسلم پریشد نامی تنظیم کے صدر یونس چوپدار کو گرفتار کر لیا ہے۔

یونس چوپدار کو پولیس نے آج صبح ان کے گھر سے حراست میں لیا۔ اس سلسلے میں یونس کے اہل خانہ نے میڈیا سے بات چیت کی۔ یونس چوپدار کے بڑے بھائی ذاکر چوپدار کا کہنا ہے کہ ہم لوگ اپنے گھر پر سو رہے تھے، اس دوران 30 سے 40 پولیس والے ہمارے گھر پر آئے اور میرے چھوٹے بھائی یونس چوپدار کو پولیس کی گاڑی میں لے گئے۔

مسلم پریشد کے صدر کو پولیس نے حراست میں لیا

انہوں نے کہا کہ میرے بھائی کو پولیس کہاں لے کر گئی ہے، اس بارے میں ہمیں کچھ نہیں معلوم لیکن ہمیں کافی ڈر لگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے بھائی کی جانب سے آج کربلا میدان میں احتجاجی مظاہرے کی کال دی گئی تھی۔ اس سے قبل ہی پولیس نے اس کو حراست میں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کو بھی اپنی جان کا خطرہ لاحق ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Making Cricket Patch on Waqf Board land: وقف بورڈ کی زمین پرکرکٹ پچ بنانے کی مخالفت

دراصل وقف زمین پر راجستھان مسلم وقف بورڈ کی جانب سے کسی طرح کا کوئی بھی پروگرام منعقد نہیں کیا جاسکتا لیکن کربلا میدان میں آج کابینہ وزیر کے فرزند کی جانب سے بلا اجازت ہی کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا جارہا ہے۔ اس کو لے کر مسلم پریشد کی جانب سے مار پیٹ کی دھمکی دی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.