آندھرا پردیش کے تروپتی میں ایک پولیس اہلکار والد نے اعلی عہدے پر فائز اپنی بیٹی کو سیلوٹ کیا۔والد کا کہنا ہے کہ انہیں یہ کرتے ہوئے بے حد خوشی و فخر محسوس ہوا۔
تروپتی میں آندھرا پردیش پولیس ڈیوٹی میٹنگ کے موقع کے دوران سی آئی شیام سندر نے اپنی ڈی ایس پی بیٹی جسی پریشانتی کو سیلوٹ کرکے لوگوں کے دلوں کو چھو لیا۔
ڈی ایس پی جسی پریشانتی 2018 کی بیچ سے ہیں، وہیں پرشانتی کے والد سی آئی شیام سندر چندراگری کلیانی پی ٹی سی ڈیم میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔دونوں ڈیوٹی کے دوران اپنے فرائض کو بخوبی طور پر سمجھتے ہیں اور انہیں فرائض کو سمجھتے ہوئے باپ نے اپنے سے سینئر پوسٹ پر فائز اپنی بیٹی کو سیلوٹ کیا۔