طارق انور نے بدھ کو راجیو گاندھی اسٹڈی سرکل کے زیر اہتمام ” بھارتیہ لوک تنتر کی جولنت چونوتیاں“ پر منعقدہ مذاکرے میں بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔
انہوں نے اس موقع پر کہاکہ اسرائیلی پیگاسس کے توسط سے ملک کے اہم لوگوں کی جاسوسی کر کے مودی حکومت نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ خوف زدہ ہے اور کسی بھی طرح اقتدار کو کنٹرول کرنے کیلئے سب سے نچلی سطح تک گرچکی ہے ۔
کانگریس جنرل سکریٹری نے کہاکہ آج ملک بہت ہی نازک دور سے گذر رہاہے۔
ملک کے آئینی ادارے ختم ہورہے ہیں سچ بولنے والوں کو خاموش کرانے اور ڈرانے کیلئے حکومت کے ذریعہ پریشان کیاجارہاہے۔
میڈیاکو بھی سچ بتانے سے ورکا جارہاہے۔
انہوں نے کہاکہ ہندوستانی جمہوریت کی مضبوطی کیلئے لوگوں کا اتحاد انتہائی ضروری ہے۔ جس کو موجودہ حکومت کمزور کرنے پرآمادہ ہے ۔
جاری۔۔ یواین آئی۔