ترال: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سب ڈسٹرکٹ ترال میں پی ڈی پی کے ترجمان ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جیسے بڑے جمہوری ملک میں سیاسی پارٹیوں اور رہنماوں کی اندرونی خلفشار کوئی نہیں بات نہیں ہے اور یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے تاہم ہمیشہ فیصلہ عوام ہی اپنے ووٹ کے ذریعہ کرتی ہے۔ انہوں نے غلام نبی آزاد کی جانب سے کانگریس سے استعفیٰ دینے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کا اصل جواب تو آزاد ہی دے سکتے ہیں تاہم جمہوری ملک میں ہر کسی کو سیاست کرنے کا حق حاصل ہے اور سیاست کرنے میں سب کا اپنا اپنا طریقہ کار ہوتا ہے۔The PDP spokesperson described Ghulam Nabi Azad's resignation as his personal matter
مزید پڑھیں:۔ Waqar Rasool on Ghulam Nabi Azad وقار رسول نے فاروق عبداللہ اور غلام نبی آزاد کے مابین ساز باز کا الزام عائد کیا
انہوں نے مزید کہا کہ فی الوقت یہاں الیکشن کا ماحول کافی عروج پر ہے تاہم آزاد صاحب کی جانب سے نئی پارٹی لانچ کرنے سے اس وقت کیا اثر پڑے گا، اس بارے میں لب کشائی کرنا مناسب نہیں ہے۔ انکے مطابق پی ڈی پی کی جانب سے عوامی رابطہ مہم جاری ہے اور ہم اپنی پارٹی کا منشور لیکر شمال و جنوب جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات واضح کی ہے کہ جمہوریت میں کنگ میکر کا رول ہمیشہ عوام کا ہی ہوتا ہے اور اس بارے میں ہمیں کسی وہم کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔