ETV Bharat / bharat

Owaisi on New Parliament Building ’نئے پارلیمنٹ کی عمارت کا افتتاح اگر مودی کرتے ہیں تو میں اس تقریب میں شرکت نہیں کروں گا‘: اویسی

کانگریس پارٹی سمیت 19 اپوزیشن جماعتیں نئی ​​دہلی میں نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی افتتاحی تقریب کا بائیکاٹ کر رہی ہیں۔ اب افتتاح کو لے کر اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی کا ایک الگ بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت کا افتتاح لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کو کرنا چاہیے۔

اسدالدین اویسی
اسدالدین اویسی
author img

By

Published : May 24, 2023, 5:28 PM IST

Updated : May 24, 2023, 6:01 PM IST

حیدرآباد: نئی دہلی میں نئے مکمل ہونے والے پارلیمنٹ ہاؤس کی افتتاحی تقریب کو لے کر سیاست تیز ہوگئی ہے۔ جہاں کانگریس پارٹی سمیت 19 اپوزیشن جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر لوک سبھا اسپیکر نئی عمارت کا افتتاح کرتے ہیں تو وہ اس تقریب میں شرکت کریں گے، لیکن اگر وزیر اعظم نریندر مودی اس کا افتتاح کریں گے تو وہ اس تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ ساتھ ہی YSRCP (یوواجن شرمک رائتھو کانگریس پارٹی)، اکالی دل اور ٹی ڈی پی نے تقریب میں شرکت کی بات کی ہے۔

کانگریس پارٹی اور 19 دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے علاوہ اویسی نے ایک الگ مطالبہ پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت کا افتتاح نہیں کرنا چاہیے۔ اگر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح نہیں کرتے ہیں تو ہم (اے آئی ایم آئی ایم) تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔

آپ کی جانکاری کے لیے بتاتے چلیں کہ بدھ کے روز ٹی ڈی پی کے سینئر رہنماؤں نے اتوار 28 مئی کو پارلیمنٹ ہاؤس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تصدیق کی ہے، جب کہ وائی ایس آر سی پی کے رکن پارلیمان وجے سائی ریڈی نے بھی تقریب میں شرکت کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ کانگریس، آپ، ترنمول کانگریس، جے ڈی (یو)، سی پی آئی (ایم)، آر جے ڈی سمیت 19 پارٹیوں نے 28 مئی کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

ایک بیان میں آر جے ڈی کے رکن پارلیمنٹ منوج جھا نے کہا کہ گزشتہ دنوں جب ہمیں معلوم ہوا کہ وزیر اعظم نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کر رہے ہیں تو ہم نے تجویز دی تھی کہ آئینی انتظامات کے مطابق لوک سبھا اسپیکر کو افتتاح کرنا چاہیے۔ یہ پارلیمانی نظام کی روایت کے مطابق ہوتا ہے لیکن وزیراعظم کسی کی نہیں سنتے۔ انہوں نے کہا کہ جب 20-25 سال بعد تاریخ لکھی جائے گی تو لوگوں کو پتہ چل جائے گا کہ اپوزیشن جماعتوں نے آئین کو بالاتر سمجھتے ہوئے افتتاحی تقریب کا بائیکاٹ کیا تھا۔ ہم اب بھی وزیر اعظم سے اس کی اصلاح کی درخواست کرتے ہیں۔

Last Updated : May 24, 2023, 6:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.